Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > مباحث > اہم تحقیقی و تدوینی اصطلاحات

مباحث |
حسنِ ادب
مباحث

اہم تحقیقی و تدوینی اصطلاحات
ARI Id

1689956600868_56117505

Access

Open/Free Access

Pages

۳۴۵

اختلاف نسخ: تدوین متن میں میں مختلف نسخوں کے اختلافات
نسخہ: کسی قلمی یا مطبوعہ کتاب کی ایک جلد
اساسی نسخہ/بنیادی نسخہ: وہ نسخہ جسے تدوین میں اہم ترین مان کر متن دیا جائے۔
خطی نسخہ/قلمی نسخہ: ہاتھ سے لکھا ہوا نسخہ
دستخطی نسخہ: مصنف کے ہاتھ کا لکھا یا ٹائپ کیا ہوا نسخہ
وحید نسخہ: اگر کسی متن کا دنیا میں ایک ہی نسخہ ملتا ہو اور کوئی نقل نہ ہو تو اسے وحید نسخہ کہتے ہیں۔
آمیختہ نسخہ: وہ نسخہ جس کا متن پہلے کے دو نسخوں سے ملا کر تیار کیا گیا ہو۔
ماخذی نسخہ: جس نسخے سے کسی دوسرے نسخے کی نقل کی جائے
ماخذ: کتابیات کا پہلا مفہوم
مسودہ/کاپی ٹیکسٹ: جو صاف نسخہ تیارکرکے طباعت کے لیے دیا جاتا ہے
کلیات: کسی شاعر کا مجموعہ کلام (نثر /نظم) جو شاعر نے خود یا پھر کسی دوسرے شخص نے
مرتب کیا ہو۔
اشاریہ: کتاب کے آخر میں متن میں مذکورہ اشخاص، مقامات، کتب، اداروں وغیرہ
کی ہجائی ترتیب مع صفحہ نمبر
اوقاف: جملے، فقرے اور لفظ میں توقف اور تخصیص وغیرہ کے نشانات
رموزاوقاف: اوقاف کی علامتیں
بیاض: کسی کی ذاتی کاپی جس میں وہ اپنے یا دوسروں کے اشعار ، نظمیں یا غزلیں لکھ
لیتا ہے۔
تحریف: کسی شعر یا نثری جملیکے اصل متن میں تبدیلی کردینا
تخریج: کسی ادیب یا شاعر کے کلام میں دوسرے کلام کی نشاندہی کرنا
تحشیہ: کسی متن پر حاشیے لکھنا
ترقیمہ: مخطوطے کے آخر میں کاتب کی اختتامیہ عبارت جس میں کاتب کا نام، مالک
کتاب یا فرمائش کنندہ کا نام، زمان و مکان کتابت، اختتامی شعر وغیرہ میں
سے کچھ یا سب دیے ہوں
تسوید: کسی مضمو ن یا کتاب کا پہلا مسودہ لکھنا
تصحیح: متن میں اگر کچھ صریحا غلط ہے تو اس کو درست کرنا
حاشیہ: متن کے کسی اندراج پر تبصرہ یا مزید معلومات جو فٹ نوٹ یا باب یا متن کے
آخر میں دی جائیں۔
حواشی: حاشیے کے دوسرے معنی کی جمع یعنی متن پر تبصرے یا اضافی معلومات
راوی: روایت کرنے والا، مصنف یا مولف
فرہنگ: عام معنی لغت کے ہیں۔ کسی متن کے بعد اس کے اصطلاحی ،مشکل، خصوصی
معنی والے الفاظ یا عربی وغیرہ کے فقرے دے کر ان کے معنی لکھنا قرات: کسی تحریر، بالعموم مخطوطے کے کسی لفظ یا عبارت کو پڑ ھ کر اس کے تلفظ اور ہجے
کو متعین کرنا
ضمیمہ: کسی کتاب کے متن کے بعد وہ اضافی حصہ جس میں متن کے تعلق سے مفید
معلومات دی ہوں لیکن وہ ایسی ہوں جنہیں متن میں نہیں دیا جا سکتا تھا
کتابیات/ماخذ/مصادر:کسی کتاب کے جملہ ماخذ یعنی کتابوں اور مضامین کی فہرست
لوح: کسی کتاب کا پہلا صفحہ یا سرورق۔بعض اوقات پہلے صفحے کا سرعنوان یعنی
اوپری حصہ
متن: تدوین کے لیے وہ تحریر جسے کوئی ترتیب دینا چاہے
تدوین: کسی تصنیف کے مختلف نسخوں کا مقابلہ کرکے درست متن تیار کرنا
مدون: تدوین کا کام کرنے والا
مرتب: کتابوں کی ترتیب دینے والا
دیوان: وہ مجموعہ کلام جس میں شعراء کی نظمیں اور غزلیں جمع کی جاتی ہیں۔
مخطوطہ: کسی مصنف کے ہاتھ سے لکھی ہوئی تحریر کو کہتے ہیں۔
منسوخ/قلم زد: وہ تخلیقات یا تخلیق کا حصہ جسے مصنف نے خارج کردیا ہو
موازنہ: ایک متن کے مختلف نسخوں کے اندراجات کا تقابلی مطالعہ کرکے مناسب ترین
کا تعین
استدراک: کتاب کے آخر میں متن کتاب کے کسی اندراج میں ترمیم وتصحیح کرنا
اسمائ￿ الرجال: اشاریے میں اشخاص کے نام
لااعلم: میں نہیں جانتا
لاادری: "مجھے علم نہیں"،ایسے شعر ، نظم، غزل یا نثری عبارت کے قبل لکھا جاتا ہیجس کا
مصنف معلوم نا ہو
متداول: کسی ادیب کا وہ منتخب مروج متن جو حذف و ترمیم کے بعد تشکیل پذیر ہوا اور
جسے مصنف نے اپنی تائید سند کے ساتھ جاری کیا ہو۔
ناقص الآخر: وہ کتاب جس کے آخر کے اوراق نہ ہوں
ناقص الوسط: وہ کتاب کے بیچ کے کچھ اوراق کم ہوں۔
ناقص الاول: وہ کتاب جس کے شروع کے اوراق نہ ہوں۔
ناقص الطرفین: وہ کتاب جس کے شروع اور آخر کیا وراق ضائع ہو گئے ہوں۔
الحاق: کسی کی تخلیص یا مجموعہ میں کسی دوسرے کی تخلیقات کو شامل کرنا
تتمہ: کتاب کے ختم ہو جانے کے بعد کسی اور جزو کا اضافہ کرنا
ترک: وہ عبارت جو لکھنے میں رہ جائے اور حاشیے پر لکھ دی جائے۔
کشکول: وہ بیاض ہے جس میں دوسروں کی نظمیں اور غزلیں لکھی جاتی ہیں

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...