Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > مباحث > اہم تدوینی اصطلاحات

مباحث |
حسنِ ادب
مباحث

اہم تدوینی اصطلاحات
ARI Id

1689956600868_56117506

Access

Open/Free Access

Pages

۳۴۷

موضوع2:تدوینی اصطلاحات
متن:
• تدوین کے لیے وہ تحریر جسے کوئی ترتیب دینا چاہے۔
• متن اس عبارت کو کہتے ہیں جسے آسانی سے پڑھا جا سکے اور قرات کے دوران اس کی تفہیم ہو سکے۔ متن سے ہم تاریخ یا ماضی سے تعلق رکھنے والی وہ عبارت
• مراد لیتے ہیں جس کی ترتیب مقصود ہو۔جسے دریافت کیا گیا ہو اور جو تحقیقی اہمیت کی حامل ہو۔
تدوین :
• کسی تصنیف کے مختلف نسخوں کا مقابلہ کرکے درست متن تیار کرنا
• کسی مصنف کی منتشر تخلیقات یا کسی تخلیق کے منتشر اجزائ￿ کو صحیح ترتیب سے جمع کرنا
مدون:
تدوین کا کام کرنے والا
مرتب:
کتابوں کی ترتیب دینے والا
دیوان:
وہ مجموعہ کلام جس میں شعراء کی نظمیں اور غزلیں جمع کی جاتی ہیں۔
مخطوطہ:
کسی مصنف کے ہاتھ سے لکھی ہوئی تحریر کو کہتے ہیں۔
منسوخ/قلم زد:
وہ تخلیقات یا تخلیق کا حصہ جسے مصنف نے خارج کردیا ہو۔
موازنہ:
ایک متن کے مختلف نسخوں کے اندراجات کا تقابلی مطالعہ کرکے مناسب ترین کا تعین
اختلاف نسخ:
تدوین کرتے وقت مختلف نسخوں میں جو اختلافات ملتے ہیں انھیں اختلاف نسخ کہا جاتا ہے، ان کو یک جا کردیا جاتا ہے تاکہ قاری کے سامنے دونوں صورتیں آجائیں۔
نسخہ:
کسی قلمی یا مطبوعہ کتاب کی ایک جلد کو نسخہ کہتے ہیں۔

اساسی نسخہ/بنیادی نسخہ:
کسی پرانی قلمی کتاب یا مخطوطے کے جب کئی نسخے موجود ہوں تو ان میں سے وہ نسخہ جسے بنیاد مان کر تدوین متن کی جائے اساسی نسخہ کہلاتا ہے۔
خطی نسخہ/قلمی نسخہ/دستخطی نسخہ:
مصنف کے ہاتھ کا لکھا یا ٹائپ کیا ہوا نسخہ دستخطی نسخہ کہلاتا ہے۔
آمیختہ نسخہ:
وہ نسخہ جس کا متن پہلے کے دو نسخوں سے ملا کر تیار کیا گیا ہو۔
ماخذی نسخہ:
جس نسخے سے کسی دوسرے نسخے کی نقل کی جائے
مسودہ/کاپی ٹیکسٹ:
• جو صاف نسخہ تیارکرکے طباعت کے لیے دیا جاتا ہے۔
• کسی کتاب یا مضمون کا نقش اول۔ہاتھ کی لکھی یا ٹائپ کی ہوئی وہ تحریر جو طباعت کے لیے دی جائے۔
ابتدائی مسودہ:
مقالے کو پہلی بار کتابی شکل دینا ابتدائی مسودہ کہلاتا ہے۔
تبییض:
مسودے کو صاف کرکے دوبارہ لکھنا تبییض کہلاتا ہے۔
مبیضہ:
مسودے میں نظرثانی کے بعد صاف نقل کیا ہوا نسخہ مبیضہ کہلاتا ہے۔
بیاض:
کسی کی ذاتی کاپی جس میں وہ اپنے یا دوسروں کے اشعار ، نظمیں یا غزلیں لکھ لیتا ہے۔
کلیات:
کسی شاعر کا مجموعہ کلام (نثر /نظم) جو شاعر نے خود یا پھر کسی دوسرے شخص نے مرتب کیا ہو۔
اشاریہ:
• کتاب کے آخر میں متن میں مذکورہ اشخاص، مقامات، کتب، اداروں وغیرہ کی ہجائی ترتیب مع صفحہ نمبر
• کسی ادیب کی تخلیقات نیز اس کی لکھی گئی کتابوں اور مضامین کی سلسلہ وار فہرست
رموزاوقاف:
الفاظ، جملوں کے درمیان ٹھہراؤ کے لیے نشانات یا مخففات کو مجموعی طور پر رموز و اوقاف کہا جاتا ہے۔
ترجمہ:
تذکرے میں جب کسی شاعر کے حالات رقم کیے جائیں تو اسے ترجمہ کہا جاتا ہے۔
تحریف:
ایک حرف کی جگہ دوسرا حرف لکھنا۔ کسی شعر یا نثری جملیکے اصل متن میں تبدیلی کردینا
تخریج:
• کسی ادیب یا شاعر کے کلام میں دوسرے کلام کی نشاندہی کرنا
• کسی تحریر میں عموما نثری تحریر میں دوسروں کے اشعار، اقوال، آیات ، احادیث وغیرہ ہوں تو ان کے مصنف کی نشاندہی کرنا، نیز ان کا صحیح متن دینا۔
تحشیہ:
کسی متن پر حاشیے لکھنا تحشیہ کہلاتا ہے۔
ترقیمہ:
مخطوطے کے آخر میں کاتب کی اختتامیہ عبارت جس میں کاتب کا نام، مالک کتاب یا فرمائش کنندہ کا نام، زمان و مکان کتابت، اختتامی شعر وغیرہ میں سے کچھ یا سب دیے ہوں۔پرانی مطبوعات کے آخر میں بھی ترقیمہ ہوتا تھا۔
تسوید:
کسی مضمو ن یا کتاب کا پہلا مسودہ لکھنا
تصحیح:
متن میں اگر کچھ صریحا غلط ہے تو اس کو درست کرنا تصحیح کہلاتا ہے۔
تصحیف:
• کاتب سے ایک جیسے الفاظ کا املا ?غلط لکھے جانا تصحیف کہلاتا ہے۔
• لفظ کو بدل دینا بالخصوص لفظوں کی تبدیلی سے، مثلا: توشہ کو نوشہ یا لعنت کو لغنت لکھ دینا۔
• عموما کاتب اور بعض اوقات مصنف خود بھی نقل کرتے وقت لفظوں اور نقطوں میں غلطی کرجاتے ہیں۔ایسی غلطیوں یا لفظوں کے بدل جانے کو تصحیف کہتے ہیں۔
تمت:
• کتاب کا خاتمہ جو بالعموم اس قسم کے فقرے پر ہوتا ہے:تمت، تمام شد
• یہ اعلان کہ کتاب ہوری ہوگئی ہے۔
• تمت بالخیر بھی لکھا جاتا ہے۔
تمسیخ:
متن کو غلط نگاری سے مسخ کرنا
حاشیہ/حواشی:
• متن کے کسی اندراج پر تبصرہ یا مزید معلومات جو فٹ نوٹ یا باب یا متن کے آخر میں دی جائیں۔
• پہلے زمانے میں کتابت و طباعت میں کچھ نثری عبارت یا اشعار درمیان صفحہ میں لکھتے تھے اور کچھ اطراف کے حاشیے میں ترچھا کرکے۔اس نواحی جگہ کو حاشیہ کہتے ہیں۔
حوض:
• کسی صفحے پر جدولی خطوط سے محصور درمیانی جگہ جس کے تین اطراف حاشیہ ہوتاہے۔
• پرانی کتب/مخطوطات میں صفحے کے اردگرد حاشیہ چھوڑ کر خط/لائن لگائی جاتی تھی جس کو جدول کہتے تھے۔اس خط کے اندر جو چوکور خانہ بنتا تھا اور جس میں متن تحریر ہوتا تھا ،اس کو حوض کہا جاتا تھا۔
راوی:
روایت کرنے والا، مصنف یا مولف
فرہنگ:
عام معنی لغت کے ہیں۔لیکن تدوین متن میں کسی متن کے بعد اس کے اصطلاحی ،مشکل، خصوصی معنی والے الفاظ یا عربی وغیرہ کے فقرے دے کر ان کے معنی لکھنا
قرات:
کسی تحریر، بالعموم مخطوطے کے کسی لفظ یا عبارت کو پڑ ھ کر اس کے تلفظ اور ہجے کو متعین کرنا۔
ضمیمہ/تتمہ:
کسی کتاب کے متن کے بعد وہ اضافی حصہ جس میں متن کے حوالے سے مفید اور اضافی معلومات دی ہوں لیکن وہ ایسی ہوں جنہیں متن میں نہیں دیا جا سکتا تھا۔
کتابیات/ماخذ/مصادر:
• کسی کتاب کے جملہ ماخذ یعنی کتابوں اور مضامین کی فہرست
• کسی ادیب کا اشاریہ یعنی اس کے بارے میں لکھی گئی کتابیں اور مضامین
لوح:
کسی کتاب کا پہلا صفحہ یا سرورق۔بعض اوقات پہلے صفحے کے اوپر والے حصے کو بھی کہا جاتا ہے جہاں عنوان لکھا گیا ہو۔
محولہ:
جس کا حوالہ دیا گیا ہو یا ذکر کیا گیا ہو
استدراک:
لغوی معنی سمجھ کر حاصل کرنا یا تدارک کرنا۔کتاب کے آخر میں متن کتاب کے کسی اندراج میں ترمیم وتصحیح کرنا
اسماء الرجال:
اشاریے میں اشخاص کے نام کو اسمائ￿ الرجال کہا جاتا ہے۔
لااعلم/لاادری:
میں نہیں جانتا۔ایسے شعر، نظم، غزل یا نثری عبارت کے قبل لکھا جاتا ہے جس کا مصنف معلوم نہ ہو۔
متداول:
کسی ادیب کا وہ منتخب مروج متن جو حذف و ترمیم کے بعد تشکیل پذیر ہوا اور جسے مصنف نے اپنی تائید سند کے ساتھ جاری کیا ہو۔
ناقص الاول:
وہ کتاب/نسخہ جس کے شروع کے اوراق نہ ہوں۔
ناقص الآخر:
وہ کتاب /نسخہ جس کے آخر کے اوراق نہ ہوں
ناقص الوسط:
وہ کتاب /نسخہ جس کے بیچ کے کچھ اوراق کم ہوں۔
ناقص الطرفین:
وہ کتاب جس کے شروع اور آخر کیا وراق ضائع ہو گئے ہوں۔
الحاق:
کسی کی تخلیق یا مجموعہ میں کسی دوسرے کی تخلیقات کو شامل کرنا
تنشیر:
اگر کسی نسخے یا ایڈیشن سے دوسرے کئی نسخے نکلے ہوں تو اسے تنشیر کہیں گے۔

مخطوطہ تنشیر:
اگر کسی کتاب کے ایسے دونسخے یا ایڈیشن ملیں جن میں بہت اختلاف ہو اور یہ طے نہ کیا جا سکے کہ کس کا کتنا استناد ہے، اس صورت حال کو مخطوطہ تنشیر کہتے ہیں۔
ترک:
پہلے کتابوں میں صفحہ نمبر نہیں دیا جاتا تھا بلکہ اس مقصد کے لیے دائیں ہاتھ کے صفحے کے نیچے بائیں کونے میں اگلے صفحات کی عبارت کے پہلے چند الفاظ لکھ دیے جاتے تھے جوکہ صفحات کی ترتیب کو سامنے لاتے تھے کہ کون سا صفحہ کس صفحے کے بعد آئے گا۔
تنقید متن:
کسی لفظ ،فقرے، جملے ، مصرع یا شعر کے مختلف متون میں سے مناسب ترین متن کے انتخاب کا عمل تنقید متن کہلاتا ہے۔
کشکول:
کشکول اس قلمی نسخے کو کہا جاتا ہے جس میں دوسرے شعراء یا نثر نگاروں کی نظمیں ، غزلیں یا تحریریں لکھی جاتی ہیں یاوہ بیاض جس میں دوسروں کی متفرق نظم و نثر کی چیزیں لکھ دی گئی ہوں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...