Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

نسیم سخن: سکول ، کالج اور مدارس کے طلبا و طالبات کے لیے انمول تقاریر |
حسنِ ادب
نسیم سخن: سکول ، کالج اور مدارس کے طلبا و طالبات کے لیے انمول تقاریر

کچھ مصنف کے بارے میں
Authors

ARI Id

1689956677855_56117507

Access

Open/Free Access

Pages

09

کچھ مصنف کے بارے میں
بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہٗ و نصلی علی رسولہِ الکریم
قانون ِقدرت ہے کہ جب دنیا میں صدق و حقیقت پر خواہش اور نفس پرستی کے غبار اور پردے پڑ جاتے ہیں تو اللہ تعالیٰ اپنے بندے پیدا کرتا ہے جو صدق و سچائی اور حقیقت کو دنیا میں روشن کر دیتے ہیں۔
ایسے ہی میرے تایا زاد حافظ محمد اکرم راشدؔ صاحب کو اللہ تعالیٰ نے گو نا گوں صفات سے نوازا ہے۔ عارف والا کے نواحی گائوں 37 ای بی میں 1962 کے اوائل میں علمی خانوادے میں آنکھ کھولی والدِ محترم حافظ اللہ یار رحمۃ اللہ علیہ عالم باعمل تھے ابتدائی تعلیم اُ ن سے حاصل کی ۔ پانچ سال کی عمر میں والدِ محترم داغِ مفارقت دے گئے ۔ اُس کے بعد حقیقی چچا میرے والدِ محترم حضرت علامہ حافظ شیر علی رحمتہ اللہ علیہ نے آغوشِ محبت میں لیا اور علم کی تکمیل تک ساتھ دیا ۔ میٹرک کر نے کے بعد علمی پیاس بجھانے کے لئے کراچی گئے وہاں علم کی پیاس بجھاتے ہوئے علم کے سمندر بن گئے ۔ فاضل درسِ نظامی ، فاضل طب وجراحت، فاضل عربی، فاضل اردو کرنے کے بعد پنجاب گورنمنٹ میں بطورِ مدرس تعینات ہوئے ۔ دورانِ سروس ایم ۔اے ایجوکیشن ،ایم اے اسلامیات اور ایم اے عربی (گولڈ میڈلسٹ) پاس کیا۔
علمی زندگی میں روزنامہ ایکسپریس ، نوائے وقت میں مضامین لکھے اور عوام کی کثیر تعداد نے مضامین کو پسند کیا۔عارفوالا کے نواحی گائو ں میں ہیڈ مدرس رہے، اب ریٹائر ہو چکے ہیں اور عارفوالا شہر میںبطورِ خطیب خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔ حافظ صاحب اپنے حلقہ احباب میں اپنی خوش اخلاقی اور بذلہ سنجی کی وجہ سے بہت مقبول ہیں ۔ اِن کی کتاب نسیمِ سخن اُن کے علمی تبحّر کی گواہ ہے اللہ تعالیٰ اُن کی اِس کاوش کو قبول کرے اور مزید اس طرح کے گلدستے پیش کرنے کی سعادت نصیب فرمائے اور اللہ تعالیٰ اُن کی عمر میں بھی برکت عطا فرمائے۔ آمین
گر قبول افتدز ہے عِزّو شرف
خادم الفقرا
حکیم قاضی محمد اقبال اسدؔ

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...