Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

نسیم سخن: سکول ، کالج اور مدارس کے طلبا و طالبات کے لیے انمول تقاریر |
حسنِ ادب
نسیم سخن: سکول ، کالج اور مدارس کے طلبا و طالبات کے لیے انمول تقاریر

تقریظِ اول
Authors

ARI Id

1689956677855_56117510

Access

Open/Free Access

Pages

14

تقریظ اول
حافظ محمد اکرم راشد کا تعلق ایک علمی گھرانے سے ہے اور اپنی وراثت کو جو علم کی صورت انھیں اپنے آبا ئواجداد سے ورثے میںملی ہے، تشنگانِ علم کو منتقل کرنے کے لیے ہمیشہ مستعد رہتے ہیں۔ موصوف عارف والا کی ایک مرکزی مسجد میں خطابت کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔اِن کا تحریری کام مختلف جرائد میں گاہے بگاہے چھپتا رہتا ہے۔
زیرِ نظر کتاب’’ نسیم سخن‘‘جو تقاریر کا مجموعہ ہے یہ ایک عظیم کام ہے۔ آپ کی ایک اور کتاب قبل ازیں ’’نگارشاتِ راشد‘‘ کے نام سے زیورِ طباعت سے سے مزین ہو کر منظرِ عام پر آچکی ہے۔ آپ نے انتہائی محنت ،لگن اور خدمتِ خلق کے جذبے سے سرشار ہو کرنسیم سخن (جو تقریروں کا مجموعہ ہے) کو عوام الناس کے لیے باالعموم اور طلبا کے لیے بالخصوص مدون کیا۔ تقریباً تقریروں کا یہ مجموعہ فی البدیہہ تحریروں پر مشتمل ہے جو موصوف کی کی اس فن سے کما حقہ آگہی پر شاہدہے۔ ان میں سے اکثر تقریریں گزشتہ دور میں انعقاد پذیر ہونے والے سرکاری سطح کے مقابلہ جات میں پوزیشنیں حاصل کر چکی ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کی اس کاوش کو قبول فرمائے۔
میاں اظہر طارق وٹو
اسسٹنٹ کمشنر، عارف والا

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...