Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

نسیم سخن: سکول ، کالج اور مدارس کے طلبا و طالبات کے لیے انمول تقاریر |
حسنِ ادب
نسیم سخن: سکول ، کالج اور مدارس کے طلبا و طالبات کے لیے انمول تقاریر

تقریظ دوم
Authors

ARI Id

1689956677855_56117511

Access

Open/Free Access

Pages

15

تقریظ ِ دوئم
زیرِ نظر کتاب’’نسیم سخن‘‘ نظروں سے گزری ۔یہ ایک مجموعہ تقریر ہے اور خدمتِ خلق کے جذبہ کے تحت اس کو مدون کیا گیا ہے۔ اس میں طلبا و طالبات کی ضروریات کو خصوصی طور پر پیشِ نظر رکھا گیا ہے۔ طلبا کے لیے ترغیبی انداز اختیار کیا گیا ہے۔ تقاریر میں اختصار اور جامعیت کو ملحوظِ خاطر رکھا گیا ہے۔ گزشتہ ادوار میں مقابلہ جات میں متعدد مرتبہ پوزیشنیں حاصل کرنے والا حافظ محمد اکرم راشدؔ کا یہ مجموعہ تقاریر ’’نسیم سخن‘‘ آئندہ بھی ضرور کفایت کرے گا۔ اس میں موجود مواد تشنگانِ علم کی پیاس بجھانے میں ممد و معاون ثابت ہو گا۔ ایک جگہ پر اتنی تقاریر کا مل جانا ناممکن نہیں تو محال ضرور ہے۔
حافظ محمد اکرم راشدؔ سے میرا دیرینہ تعلق ہے۔ یہ ایک علم دوست انسان ہیں۔ خاندانی شرافت اور علم کی بہاریں انھیں ورثے میں ملی ہیں۔ان کی طبع میں حلم و بردباری ہے۔ اپنی تمام تر خصوصیات کو عوام الناس میں بالعموم اور طلبا میں بالخصوص منتقل کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔ یہ دینی علوم کا حظِ وافر رکھنے کے ساتھ ساتھ ایم۔اے، ایم۔ایڈ بھی ہیں اور ایم۔اے عربی میں گولڈ میڈلسٹ بھی ہیں۔آپ ایک گورنمنٹ ہائی سکول سے بطور رئیس مدرسہ ریٹائر ہوئے ہیں۔ فی الوقت جامع مسجد این۔ بلاک عارف والا میں بطور خطیب فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ عارف والا اوراس کے مضافات میں بطور خوش نویس بھی ان کی شناخت ہے۔قبل از ایں ’’نگارشاتِ راشد‘‘ کے نام سے مختلف مضامین و مقالات پر مشتمل ان کی کتاب زیورِ طباعت سے آراستہ ہو کر منظرِ عام پر آچکی ہے۔اللہ تعالیٰ ان کی اس کد وکاوش کو قبول فرمائے۔
رانا کوثر خاں
چیف ایکزیکٹو آفیسر(ایجوکیشن)
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ، پاک پتن

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...