Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

نسیم سخن: سکول ، کالج اور مدارس کے طلبا و طالبات کے لیے انمول تقاریر |
حسنِ ادب
نسیم سخن: سکول ، کالج اور مدارس کے طلبا و طالبات کے لیے انمول تقاریر

تقریظ سوم
Authors

ARI Id

1689956677855_56117512

Access

Open/Free Access

Pages

16

تقریظ سوئم
بسم اللہ الرحمن الرحیم
نحمدہ ونصلی علی رسولہِ الکریم
مُوصوف ایک علمی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ دینی علوم کے حوالے سے ان کے بزرگوں کی خدمات اظہر من الشمس ہیں ۔اِن کی کتاب ــ ’’ نسیم سخن‘‘ ایک علمی خزانہ ہے اِس میں طلبا و طالبات کے لیے متعدد تقاریر شامل کی گئی ہیں۔ جو اپنی نظیرآپ ہیں حافظ محمد اکرم راشدؔ نے دیگر کتب اور مضامین سے خوشہ چینی کی بجائے فی البدیہہ مواد پیش کرنے کی مساعی جمیلہ کی ہے ۔ اِ ن کی تحریر میں چاشنی اور ندرت ہے۔ اِن کی تقاریر جو’’نسیم سخن ‘‘کے نام سے زیورِ طباعت سے مرصعّ ومزیّن ہو رہی ہیں عام قاری کے لیے بالعموم اور طلبا و طالبات کے لیے بالخصوص ممدو معاون ثابت ہوں گی۔ ادارہ کے مقابلہ جات ہوں یا ضلعی اور ڈویژن لیول کے مقابلہ جات ’’نسیم سخن‘‘ میں شامل شدہ تقاریر کفایت کریں گی ۔ یہ طلباء کے لیے نعمت مترقبہ سے کم نہ ہے ۔ موصوف کا ادبی دنیا میں ایک نام ہے اِ ن کو دیکھ کر متقدمین ادباء کی یاد تازہ ہو جاتی ہے ۔ دورانِ ملازمت بھی ادبی پروگرام کے حوالے سے محکمہ تعلیم میں اِن کی تحریریں محو گردش رہی ہیں ۔ اور انعام و اکرام کی حقدار گردانی گئی ہیں۔
اللہ تعالیٰ اِن کو مزید ایسے شاہ پارے پیش کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔
رانا محمد اظہر خاں
چیف ایگزیکٹو آفیسر (ایجوکیشن)
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھار ٹی ، رحیم یار خاں

 

نہ تخت و تاج میں نے لشکر و سپاہ میں ہے
جو بات مردِ قلندر کی بارگاہ میںہے
وہی جہاں ہے ترا جس کو تو کرے پیدا
یہ سنگ و خشت نہیں جو تری نگاہ میں ہے
علامہ محمد اقبالؔ

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...