Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

نسیم سخن: سکول ، کالج اور مدارس کے طلبا و طالبات کے لیے انمول تقاریر |
حسنِ ادب
نسیم سخن: سکول ، کالج اور مدارس کے طلبا و طالبات کے لیے انمول تقاریر

والدین کی عظمت
ARI Id

1689956677855_56117514

Access

Open/Free Access

Pages

21

والدین کی عظمت
نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم امّا بعد فاعوذ بااللہ من الشیطن الرجیم
بسم اللہ الرحمن الرحیم
معزز اسا تذہ کرام اور میرے ہم مکتب ساتھیو!
آج مجھے جس موضوع پر گفتگو کرنی ہے وہ ہے’’عظمت ِوالدین‘‘
صاحب ِصد ر!
والدین ایک عظیم نعمت ہیں ، ان کا وجود مسعود رحمت ہی رحمت ہے۔ ان کی موجودگی اولاد کے لیے باعث ِبرکت ہے، ان کی رضاء میں اللہ کی رضا ہے، ان کی ناراضی میں خدا کی ناراضی ہے۔ حدیث پاک میں ہے کہ جس نے یہ دیکھنا ہو کہ مجھ پر اللہ تعالیٰ راضی ہے یا ناراض تو وہ اپنے والدین کا چہرہ دیکھ لے اگر والدین خوش ہیں تو رب تعالیٰ بھی خوش ہے اگر والدین ناراض ہیں تو رب تعالیٰ بھی ناراض ہے۔
صدرِمحترم!
قرآنِ پاک میں نصِّ قطعی سے ثابت ہے کہ اپنے والدین کے ساتھ بھلائی کرو، ان کا احترام کرو، اُن کے ساتھ اچھے طریقے سے گفتگو کرو، ان کو اُف تک نہ کہو ، والدین ایک ایسی ہستی ہیں کہ یہ اولاد کا کبھی بھی بُر انہیں سوچتے ،ان کے لیے مشکلات برداشت کرتے ہیں، پریشانیوں کو سینے سے لگاتے ہیں، اُن کی اعلیٰ تعلیم وتربیت کا انتظام کرتے ہیں۔
صدرِذی وقار!
والدین کے چہرہ کو دیکھنا ایک عبادت ہے اللہ تعالیٰ مقبول حج کا ثواب عطا فرماتا ہے۔ حدیث پاکؐ میں ہے کہ کسی شخص نے پوچھا کہ مجھ پر سب سے زیادہ حق کس کا ہے آپؐ نے فرمایا کہ تیری ماں ، پھر پوچھا گیا آپؐ نے فرمایا کہ تیری ماں، پھر پوچھا تو آپؐ نے فرمایا کہ تیراباپ۔
معزز سامعین!
ماں کے بارے میں کہا گیا کہ’’ جنت ماں کے قدموں کے نیچے ہے‘‘ ماں ایک ایسی نعمت غیر مترقبہ ہے کہ جس کا بدل دنیا میں ناممکن ہے۔ ماں آنکھوں کو طراوت بخشی ہے، دل کو سکون بخشتی ہے، روح کو تازگی بخشتی ہے۔ قلب کو اطمینان کی دولت سے مالامال کرتی ہے، ہمیشہ اولاد کے لیے اس کے ہاتھ بغرض دُعا بلندر ہتے ہیں، شیرخوارگی سے لے کر تادم زیست اگر باحیات ہو تو خیر سگالی کے جذبات سے اس کا دل معمور رہتا ہے۔
یُوں مری اوقات سے بڑھ کر خدا سے مل گیا
جو نہ ملنا تھا مجھے ماں کی دُعا سے مل گیا
صدرِذی وقار!
والدین ایک ایسی عظیم ہستی ہیں کہ وہ زندگی عطا کرنے اور دنیا میں آنے کا سبب بنتے ہیں، انہی کے صد قے دنیا کی نعمتوں سے مستفیض ہونے کا موقع ملتا ہے، انہی کی وجہ سے کائنات کی رنگینیاں انسان کا مقدر بنتی ہیں۔
جناب ِصدر!
والدین اور اساتذہ کرام کا وجودنعمت ِعظمیٰ سے کم نہیں ہے۔ والد ین زمین پر لانے کا سبب بنتے ہیں اور اساتذہ کرام زمین سے آسمان پر لے جانے کا سبب بنتے ہیں۔ انسان کے ساتھ ہر ایک طرف سے حسد کیا جا سکتا ہے لیکن اساتذہ اور والدین کبھی حسد نہیں کرتے وہ سمجھتے ہیں کہ یہ جہاں بھی پہنچ جائے ہماراشا گر داور بیٹا ہے۔ اس کائنات رنگ و بو میں والدین کا وجودِمسعود ایک عظیم نعمت ہے۔
بلندیوں کا بڑے سے بڑا نشان چھوا
اٹھایا گود میں ماں نے تب آسمان چھوا
والسلام

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...