Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

نسیم سخن: سکول ، کالج اور مدارس کے طلبا و طالبات کے لیے انمول تقاریر |
حسنِ ادب
نسیم سخن: سکول ، کالج اور مدارس کے طلبا و طالبات کے لیے انمول تقاریر

جھوٹ کے نقصانات
ARI Id

1689956677855_56117521

Access

Open/Free Access

Pages

39

جھوٹ کے نقصانات
نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم امّا بعد فاعوذ بااللہ من الشیطن الرجیم
بسم اللہ الرحمن الرحیم
صاحبِ صدر اور میرے ہم مکتب ساتھیو!
آج مجھے جس موضوع پرلب کشائی کا موقع ملا ہے وہ ہے:’’جھوٹ کے نقصانات‘‘
معزز سامعین!
جہاں تک کذب بیانی کے نقصانات کا تعلق ہے تو وہ تو شمار سے باہر ہیں چند ایک ہوں تو انہیں احاطہ تحریر میں لایا جاسکتا ہے لیکن ان کی تعدا در یت کے ذرّوں اور سمندری پانی کے قطروں سے بھی زیادہ ہوتو پھر ان کی گنتی مشکل بھی ہے اور ناممکن بھی اس کا سب سے بڑا نقصان یہ ہے کہ جھوٹا انسان نہ صرف خود اپنے جھوٹ کی نجاست سے تن، من ، دھن کو ناپاک اور غلیظ کرتا ہے بلکہ اس کے جھوٹ کی غلاظت سے اٹھنے والی گھن محلے، معاشرے اور قوم کے خوشگوار ماحول کی پرفضارونق کو بھی مکدر کر دیتی ہے۔ وہ اپنا اعتماد کھو دیتا ہے، اپنی سماجی زندگی کا حلیہ( بگاڑ لیتا ہے ) احباب، اصدقا اور عزیز واقارب میں اس کی حیثیت مرد بیمار کی سی ہوجاتی ہے۔
صدرِذی وقار!
نبی کریمؐ نے ارشاد فرمایا ہے کہ مسلمان میں دیگر عیوب پیدا ہو سکتے ہیں لیکن سچا مسلمان کبھی جھوٹا نہیں ہوسکتا۔ آپؐ نے منافقین کی علامتوں میں سے ایک اہم علامت جھوٹ بتائی ہے، بلکہ ایک مقام پر یہ بھی ارشاد فرمایا گیا ہے کہ اگر کسی شخص کا جھوٹ ثابت ہو جائے تو پھر اس کی گواہی قبول نہیں ہوسکتی۔ یہ اس کے لیے ڈوب مرنے کا مقام ہے کہ ایک واقعہ اس کی آنکھوں کے سامنے ہور ہا ہے اور وہ بالکل عینی گواہ ہے لیکن جھوٹا ہونے کی بنیاد پر اس کی عینی گواہی بھی قابلِ قبول نہیں ہے۔
معزز حاضرین!
جھوٹے آدمی کی جہاں دنیا بر باد ہو جاتی ہے وہاں اُخروی اور ابدی زندگی کی آسائشوں سے بھی وہ محروم ہو جاتا ہے۔ وہ ہستی جو حشرات الارض کو پتھروں کے اندر بھی روزی دیتی ہے۔ وہ ذات جو خالق کائنات ہے، جو سمندروں کی تہوں میں رہنے والے آبی جانوروں کے لیے بھی خوردونوش کا سامان فراہم کرتی ہے ،فضاؤں میں محو پرواز طیور کے رزقِ وافر کا اہتمام کرتی ہے۔ جب کسی کی سب امید یں دم توڑ جائیں تو اس کی امید بندھاتی ہے۔ وہ ہستی جو ماں سے بھی ستر گنا زیادہ اپنے بندے سے پیار کرتی ہے، وہ ہستی جو اپنے گنہگار بندے کی پکار پر ایک نہیں دو دومرتبہ لبیک کہتی ہے۔ لیکن یہی ذات بابرکات ایک جھوٹے پرلعنت بھیجتی ہے اور وہ پوری زندگی ملعون بن کر گزارتا ہے۔
صدرِذی وقار!
تاریخ گواہ ہے جس نے جھوٹ بولا اس کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا گیا ، شداد نے جھوٹ بولا، فرعون نے جھوٹ بولا ،نمرود نے جھوٹ بولا، سب کے سب صفحہ ہستی سے مٹا دیئے گئے۔ جھوٹ ہر ایک کیلئے نقصان دہ ہے لیکن ایک معلم کے لئے اور بھی نقصان دہ ہے۔ اس نے ایک نسل تیار کرنی ہوتی ہے ،کسی نے معلم بننا ہوتا ہے، کسی نے سرحدوں کا محافظ بننا ہوتا ہے ،کسی نے قانون دان بننا ہوتا ہے، کسی نے منصب قضاۃ پر متمکن ہونا ہوتا ہے، کسی نے انتظامی عہدوں پر فائز ہونا ہوتا ہے کسی نے مبلغ بننا ہوتا ہے، کسی نے منصف بننا ہوتا ہے۔ اگر اس کے خمیر میں جھوٹ کی آمیزش ہوگی تو اس کی پوری زندگی گہنا جائے گی اور وہ جھوٹ کو ہی پروان چڑھاتا جائے گا۔
خشتِ اول چوں نہد معمار کج
تا ثریا می رود دیوار کج
اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ جھوٹ کی اور جھوٹے کی ہر صورت میں حوصلہ شکنی کی جائے۔
والسلام

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...