Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

نسیم سخن: سکول ، کالج اور مدارس کے طلبا و طالبات کے لیے انمول تقاریر |
حسنِ ادب
نسیم سخن: سکول ، کالج اور مدارس کے طلبا و طالبات کے لیے انمول تقاریر

اسلام امن کا پیغام
ARI Id

1689956677855_56117525

Access

Open/Free Access

Pages

49

اسلام امن کا پیغام
نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم امّا بعد فاعوذ بااللہ من الشیطن الرجیم
بسم اللہ الرحمن الرحیم
معزز سامعین اور میرے ہم مکتب شا ہینو!
آج مجھے جس موضوع پر لب کشائی کی سعادت حاصل ہورہی ہے وہ ہے:’’اسلام امن کا پیغام‘‘
صدرِذی وقار!
اسلام کے معنی سلامتی کے ہیں، اسلام کو سچے دل سے قبول کرنے والا سلامتی میں ہوتا ہے، اسلام کے جملہ احکام سلامتی کا ہی درس دیتے ہیں۔ اس پرعمل پیرا شخص میدان امن و آشتی میں نہ صرف داخل ہوتا ہے بلکہ امن و آشتی کا پیامبر بن جاتا ہے۔
جنابِ صدر!
حدیث نبویؐ ہے کہ’’ المسلم من سلم المسلمون من لسانہ ویدہ‘‘ مسلمان وہ ہے کہ جس کے ہاتھ اور زبان سے دیگر مسلمان محفوظ رہیں ،کسی کو اس کی زبان سے گزند نہ پہنچے کسی کے جسم کے عضو سے اس کو جسمانی یا روحانی پریشانی نہ ہو، اسلام کی ابدی تعلیمات امن و آشتی کے پیغام سے مملو ہیں۔
صدرِمحترم!
ایک مسلمان دوسرے مسلمان کی طمانیت اور سکون کا خواہاں ہوتا ہے۔ اس کی خوشی اور مسرت کا متمنی ہوتا ہے، اس کی تکلیف دور کرنے میں اس کاممد و معاون ہوتا ہے۔ اس کے مسائل کے حل میں کوئی لمحہ ضائع نہیں کرتا۔
جنابِ صدر!
ایک حقیقی مسلمان، مسجد میں ہو، عدالت میں ہو، فیکٹری یا کارخانے میں ہو ،بازاریا دربارمیں ہو، دکان یا مکان میں ہو، سفروحضر میں یا کھیت وکھلیان میں ہو، ہمہ وقت امن و آشتی کا مجسمہ نظر آتا ہے۔ اس کے خدوخال بھی امن سکون کا نمونہ فراہم کر رہے ہوتے ہیں۔
جنابِ صدر!
اسلام کی تعلیمات جس خطہ ارضی میں پہنچیں ، وہاں ظلم و استبداد کے بادل چھٹ گئے،قہر و غضب کے طوفان ختم ہو گئے ، عداوت وخصومت کے جھکڑ چلنا بند ہو گئے ، پریشانیوں کا خاتمہ ہو گیا، انار کی اور کساد بازاری کے جملہ اقسام صفحہ ہستی سے مٹ گئیں۔
صدرِ محترم!
ارشادِباری تعالیٰ ہے ومن داخل کان آمنا ہو یعنی اس میں جو داخل ہوا امن پا گیا۔ ذکر اگر چہ مقام ِابراہیم کا ہے لیکن مقام ِابراہیم اسلامی شعار میں سے ہے یعنی جو بھی اسلام کی طرف اور اسلامی تعلیمات کی طرف آیاوہ امن پا گیا۔ اسلام کے ابدی اصولوں کی خلعتِ فاخرہ جس نے زیب تن کی، اس کی بے چینیوں کو سکون مل گیا، وہ محبت و اخوت کی مثال بن گیا، اس کی روح کو طمانیت اور دماغ کو طراوت نصیب ہوگئی، اس کے سر پر خوش بختی اور حِرماں نصیبی کا تاج سج گیا، اس کے در پرسکون و اطمینان نے دستک دی۔
جنابِ صدر!
اسلام کے ارکان خمسہ کو اگر بنظر غائر دیکھا جائے تو امن وسکون کا پیغام دیتے نظر آتے ہیں ، نماز ہو، روز ہ ہو،حج ہو، زکوٰۃ ہو سب کے سب اس بات کے متقاضی ہیں کہ دیکھنا کہیں کسی کا دل نہ دکھ جائے ، دیکھنا کہیں تمہارا بھائی تمہاری کسی ادا سے بے سکون نہ ہو جائے۔ دیکھنا کہیں تمہارا مسلمان بھائی کسی کے امن کو غارت نہ کر دے۔
صدرِ ذی وقار!
اسلام واقعی امن کا پیغام ہے اور دہشت گردی سے اس کا دور کا بھی واسطہ نہیں ، صوفیائے کرام نے اسلام کے اخلاقِ حسنہ کے ذریعے اس کی اشاعت کی اور ثابت کیا کہ اسلام کے زیور سے مرصعّ ہونے والاشخص امن و آشتی کا گہوارہ بن جاتا ہے۔
دین یہ سارا تو صُلح و آشتی کا نام ہے
دوستو! اسلام تو اک امن کا پیغام ہے
والسلام

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...