Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

نسیم سخن: سکول ، کالج اور مدارس کے طلبا و طالبات کے لیے انمول تقاریر |
حسنِ ادب
نسیم سخن: سکول ، کالج اور مدارس کے طلبا و طالبات کے لیے انمول تقاریر

وقت کی پابندی
ARI Id

1689956677855_56117527

Access

Open/Free Access

Pages

53

وقت کی پابندی
نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم امّا بعد فاعوذ بااللہ من الشیطن الرجیم
بسم اللہ الرحمن الرحیم
معزز اساتذہ کرام اور میرے ہم مکتب ساتھیو!
آج مجھے جس موضوع پر اظہار خیال کرنا ہے وہ ہے:’’وقت کی پابندی‘‘
صدرِذی وقار!
کائنات کی رنگینیاں، کا ئنات کی رعنائیاں ، کا ئنات کی دلآویز یاں، کا ئنات کاحسن و جمال۔ یہ سب وقت کی پابندی کی مرہونِ منت ہیں، دن رات کی تبدیلی ، موسموں کا آنا جانا، گلستان ہستی میں بہار کی آمد یہ ہمہ قسم کی بوقلمونیاں نظام الاوقات سے وابستہ ہیں۔
جنابِ صدر!
ستاروں کی چمک وقت پر ہوتی ہے، بدر و ہلال کی چاندنی کے لیے وقت مقرر ہے، آفتاب کی دمک کا ایک وقت مقرر ہے، آبشاروں کی کھڑ اکھڑاہٹ کا اپنا ایک وقت ہے، گلِ نرگس کی شگفتگی وقت پرممکن ہے، لالے کی حنابندی وقت پر ہوتی ہے ، مظاہر فطرت کی مشاطگی قدرت وقت پر کرتی ہے۔
صدرِ ذی وقار!
جو وقت کی قدر کرتا ہے، وقت کو ضائع ہونے سے بچاتا ہے، وقت کی پابندی اپنی عادت ثانیہ بنالیتا ہے، وقت کی پابندی اس کی زندگی کا حصہ بن جاتی ہے، وقت کے میدان کا شاہسوار بن جاتا ہے، وقت کے گلشن میں موجودگل سرسبز سے اس کی سانسیں معطر ہوجاتی ہیں، وہ چرخِ علم ودانش پرآ فتاب ِنصف النہار کی طرح چمکتا ہے۔
جنابِ صدر!
دنیا میں جس نے بھی کمال حاصل کیا وقت کی قدر کر کے کیا ، وقت کی پابندی نے اس کے افقِ حیات پر قوس قزح بنادی، آج ہم بھی کوئی مقام، کوئی مرتبہ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو وقت کی قدرکرنا ہوگی اور وقت کی پابندی سے ہی ہماری ترقی ممکن ہے۔
یہ طاقت ہے یہ عظمت ہے یہ فتح و کامرانی ہے
جہاں میں عقل مندوں کی یہی راشدؔ نشانی ہے
والسلام

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...