Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

نسیم سخن: سکول ، کالج اور مدارس کے طلبا و طالبات کے لیے انمول تقاریر |
حسنِ ادب
نسیم سخن: سکول ، کالج اور مدارس کے طلبا و طالبات کے لیے انمول تقاریر

دہر میں اسمِ محمد سے اُجالا کر دے
ARI Id

1689956677855_56117531

Access

Open/Free Access

Pages

60

دہر میں اسم محمد سے اُجالا کر د ے
نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم امّا بعد فاعوذ بااللہ من الشیطن الرجیم
بسم اللہ الرحمن الرحیم
معزز اسا تذہ کرام اور میرے ہم مکتب شاہینو!
آج مجھے جس موضوع پر اظہار خیال کرنا ہے وہ ہے: ’’دہر میں اسمِ مُحمَّدؐ سے اُجالا کردے‘‘
کی محمد سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں
یہ جہاں چیز ہے کیا لوح و قلم تیرے ہیں
صدرِ ذی وقار!
ہم مسلمان ہیں، ہم کلمہ گو ہیں ، ہم اللہ اور رسولؐ پر ایمان رکھتے ہیں، ہم زباں سے بھی کہتے ہیں اور دل سے بھی تصدیق کرتے ہیں کہ اللہ ایک ہے اور محمدرسول اللہؐ اس کے آخری رسول ہیں۔
جنابِ صدر!
اس کے باوجود ہم پستی کا شکار کیوں ہیں ، ہماری صفوں میں اتحاد کیوں نہیں ہے، ہم متحد کیوں نہیں ہیں، ہماری زندگی میں عروج کیوں نہیں ہے، ہماری حیات پستی کی طرف کیوں مائل ہے۔
جنابِ صدر!
اس کا سبب یہ ہے کہ ہمارا اعتقاد صرف زبان کی حد تک رہ گیا ہے، ہماری محبت صرف زبانی ہے، ہمارا انس صرف عارضی ہے، ہمارا پیارصرف جزوقتی ہے۔ ہم نام کے مسلمان ہیں ہمارا ظاہر اور باطن یکسانیت کا مظہر نہیں ہے۔
جنابِ صدر!
اگر ہم چاہتے ہیں کہ اقوام عالم میں ہمارا نام ہو، ہماری دنیوی و اُخروی زندگی بہتر ہو، ہم معاشرتی لحاظ سے پسماندگی کا شکار نہ ہوں تو محمد رسول اللہؐ سے اپنی محبت کے معیار کو بلند کرنا ہوگا، رسول اللہؐ کی سنتوں پر عمل کرنا ہو گا، اسی سے ہم پستی سے نکل کر بلندی پرپہنچ سکتے ہیں۔
قوت عشق سے ہر پست کو بالا کر دے
دہر میں اسمِ محمد سے اجالا کر دے
والسلام

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...