Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

نسیم سخن: سکول ، کالج اور مدارس کے طلبا و طالبات کے لیے انمول تقاریر |
حسنِ ادب
نسیم سخن: سکول ، کالج اور مدارس کے طلبا و طالبات کے لیے انمول تقاریر

وقت ایک دولت ہے
ARI Id

1689956677855_56117535

Access

Open/Free Access

Pages

68

وقت ایک دولت ہے
نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم امّا بعد فاعوذ بااللہ من الشیطن الرجیم
بسم اللہ الرحمن الرحیم
معزز اسا تذہ کرام اور میرے ہم مکتب ساتھیو!
آج مجھے جس موضوع پر اظہار خیال کرنا ہے وہ ہے:’’وقت ایک دولت ہے ‘‘
صدرِذی وقار!
وقت واقعی ایک دولت ہے، جس نے وقت کی رفتار کے ساتھ چلنے کا ڈھنگ سیکھ لیا وہ دولت مند بن گیا ، صاحب ثروت ہو گیا ،سلیقہ شعار ہو گیا، ہنر مند بن گیا، سعادت مند بن گیا ، اس کی تجوریاں ہیرو جواہرات سے بھر گئیں، اس کے گھر میں غربت و افلاس کے شجر سایہ دار سے خزاں آشناء ہوگئی۔
جنابِ صدر!
وقت کے صحیح استعمال سے جہاں انسان ظاہری طور پر خوشحال ہوجاتا ہے۔ وہاں اس کے باطنی خدوخال بھی سنور جاتے ہیں، اس کو روحانی تازگی میسر آتی ہے، اس کی ذہنی آسودگی کو چار چاند لگ جاتے ہیں ،اس کی پریشانیاں دور ہو جاتی ہیں اور اس کی مشکلات آسان ہو جاتی ہیں۔ وقت کی قدر کرنے والے واقعی اس دولت سے بھر پور فائدہ اٹھاتے ہیں۔
محترم صدر!
اگر کائنات کی رنگینیوں کو امعان نظر سے دیکھیں تو ہر شے وقت کی تسبیح میں پروئی ہوئی نظر آتی ہے۔ سورج اپنے وقت پرمشرق سے طلوع ہوتا اور وقت پر ہی مغرب میں غروب ہو جاتا ہے۔ ستارے اپنی روشنی بکھیرتے ہوئے آتے ہیں اور وقت پر ہی صبح نور کی بشارت دے کر رخصت ہو جاتے ہیں اللہ تعالیٰ نے کائنات کے تمام نظام کو وقت کے دھارے میں محصور کیا ہے۔
جنابِ صدر!
مؤذن کی اذان وقت پر ہوتی ہے۔ خطیب کا خطبہ وقت پر ہوتا ہے۔ حج کا فیصلہ وقت پر ہوتا ہے۔ شہید کے خون کا قطرہ وقت پر گرتاہے، غازی میدان جنگ میں وقت پر کفار کو واصل جہنم کرتا ہے۔ معلم کی تدریس وقت پر ہوتی ہے، مصنف کی تصنیف وقت پر ہوتی ہے۔ درویش کی سردآہ وقت پر آسمانوں کا سفر کرتی ہے، ولی کی نگاہ وقت پر اُٹھ کر تقدیربدلتی ہے۔
نگاہ ولی میں وہ تاثیر دیکھی
بدلتی ہزاروں کی تقدیر دیکھی
صدرِذی وقار!
روحانی اور جسمانی دونوں مسرتیں وقت کے صحیح استعمال سے وابستہ ہیں۔ وقت پورے زمانے کی ایک اکائی ہے اور کامیاب اس میں وہی ہے جس نے کی اس تک رسائی ہے۔ وقت کی قدر کرنے والے لوگ معزز اور محترم ہوتے ہیں۔ وقت کی اس دولت کی قدر نہ کرنے والے لوگ خائب وخاسر ہوتے ہیں ۔ وقت کے صحیح استعمال سے انسان کے حسن میں نکھار آتا ہے اس کے کاروبار میں برکت آتی ہے اس کے حلقہ احباب میں اضافہ ہوتا ہے اس کی قدرو قیمت میں اضافہ ہوجاتا ہے پھر ہم کیوں نہیں کہیں کہ وقت ایک دولت ہے۔
جنابِ صدر!
جس نے وقت کی دولت کو سمیٹا بے ہنر تھا ہنر مند بن گیا۔ بے عقل تھا عقل مند بن گیا، نحیف تھا تو تنومند بن گیا، ضعیف تھاصحت مند بن گیا، مغرور ومتکبر تھا عاجز و نیازمند بن گیا، وقت کی قدر کرنے والے جس میدان میں ہوں معزز اور محتشم ہوتے ہیں۔
جنابِ صدر!
وقت لہو ولعب میں بھی گزارا جاسکتا ہے وقت بیکار گفت و شنید میں بھی گزر جاتا ہے۔ وقت چور بھی اپنا گزارتا ہے۔ وقت ڈاکو، لٹیرار ہزنی کر کے بھی صرف کرتا ہے۔ وقت جیب کتر ا بھی گزار لیتا ہے۔ وقت بے کاری میں بھی کٹ جاتا ہے لیکن کتنا خوش نصیب ہے وہ شخص جواس دولت سے کماحقہ فائدہ اٹھاتا ہے اور اپنے تمام لمحہ ہائے زیست تعمیری کاموں کی نذر کر دیتا ہے اور پھر اس کی ساری زندگی آرام و سکون سے گزرتی ہے یہ سب وقت جیسی عظیم دولت کے لیے صحیح استعمال کا نتیجہ ہوتا ہے۔
والسلام

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...