Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

نسیم سخن: سکول ، کالج اور مدارس کے طلبا و طالبات کے لیے انمول تقاریر |
حسنِ ادب
نسیم سخن: سکول ، کالج اور مدارس کے طلبا و طالبات کے لیے انمول تقاریر

اسلام دہشت گردی نہیں امن چاہتا ہے
ARI Id

1689956677855_56117539

Access

Open/Free Access

Pages

77

اسلام دہشت گردی نہیں امن چاہتا ہے
نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم امّا بعد فاعوذ بااللہ من الشیطن الرجیم
بسم اللہ الرحمن الرحیم
صدرِذی وقار ،معزز اسا تذہ کرام اور میرے ہم مکتب ساتھیو!
آج مجھے جس موضوع پر لب کشائی کا موقع فراہم کیا گیا ہے وہ ہے:’’اسلام دہشت گردی نہیں امن چاہتا ہے ‘‘
جنابِ صدر!
دہشت گردی ایک ایسا ناسور ہے جس نے معاشرے کے حسن کو ختم کر دیا ہے، ایک ایسا عفریت ہے جس کے خوفناک مجسمے نے امن و سکون کو خاک میں ملا دیا ہے۔ دہشت گردی ایک ایسی ظلمت ہے جس سے نور وضیا دور ہوتے چلے جاتے ہیں۔
جنابِ صدر!
دہشت گردی گھر میں ہو، گھر سے باہر ہو، محلہ میں ہو کوچوں میں ہو ،تعلیمی اداروں میں ہو، درسگاہوں میں ہو، دہشت گردی جہاں کہیں بھی ہواپنے منحوس سایوں کے باعث زندگی اجیرن کر کے رکھ دیتی ہے۔
جنابِ صدر!
دہشت گردی کی فضاء میں پروان چڑھنے والا پودا کبھی تناور درخت نہیں بن سکتا۔ دہشت گردی کے ماحول میں بڑھنے والا پھول کبھی گر دونواح کو معطر نہیں کرسکتا۔دہشت گردی کی فضاء میں سانس لے کر پروان چڑھنے والا مرد حر کا لباس زیب تن نہیں کر سکتا۔
معزز سامعین!
برائی جو بھی ہو اس کو ختم کرنا اس کو جڑ سے اکھیڑنا، اس کو صفحہ ہستی سے مٹانا، اس کو نیست و نابود کرنا انتہائی ناگزیر ہو جا تا ہے اس کے لیے سر توڑ کوشش کی جاتی ہے، جہد مسلسل سے کام لیا جاتا ہے، شب وروز کاوش کی جاتی ہے۔
جنابِ صدر!
پیہم محنت سے اس کے تن ناقص پہ کاری ضرب لگائی جاسکتی ہے۔ اس کے وجود بد سے بچاؤکی صورت اختیار کی جاسکتی ہے۔ دہشت گردی جیسی لعنت سے چھٹکارا ایک مرد مجاہد کے لیے جزو لاینفک ہے۔ دہشت گردی کے کنویں سے نکلنے والا پانی معاشرے کے برگ و بار کوکبھی تر وتاز ہ نہیں رکھ سکتا۔
جنابِ صدر!
دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عقل و شعور کی دولت سے مالا مال ہونا لازمی ہے۔ عقل و شعور کی کھیتی کو سرسبز رکھنے کے لیے تعلیم کا آب ِرواں انتہائی اہم ہے تعلیم ہوگی تو دہشت گردی نہ ہوگی، تعلیم کے زیور سے انسان مرصعّ ہو گا تو دہشت گردی کے بھیانک سائے اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔
جنابِ صدر!
اسلام دہشت گردی سے امن چاہتا ہے اسلام کی آفاقی تعلیمات اس پر کاری ضرب لگاتی ہیں۔ تعلیم اور بالخصوص اسلامی تعلیم دہشت گردی کے خاتمے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ اسلامی تعلیم انسانیت کا احترام سکھاتی ہے۔ چھوٹوں پر شفقت کا درس دیتی ہے ،بڑوں کی عزت کرنے کا ڈھنگ سکھاتی ہے۔ کمزوروں کے ساتھ معاونت کا گر سکھاتی ہے۔
جنابِ صدر!
اسلامی تعلیم عورتوں کا احترام ، ضعیفوں سے تعاون ، مظلوموں کی دادرسی، ظالموں کے ساتھ نبرد آزمائی ، گنواروں کو جینے کا ڈھنگ، رشتہ داروں سے مہرو وفاپر مبنی سلوک، بیماروں کے ساتھ ہمدردی ،مزدوروں کے ساتھ ہمدردی اور پیار کا درس دیتی ہے۔
ان کا جو فرض ہے وہ اہلِ سیاست جانیں
میرا پیغام محبت ہے جہاں تک پہنچے
جنابِ صدر!
دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اسلامی تعلیم اہم کردار ادا کرتی ہے۔ تعلیم ہوگی تو گھر میں دہشت گردی نہ ہوگی ، کسان پر سکون ہو گا ، تا جر پرسکون ہوگا ، صنعت کار پرسکون ہو گا ، مدرس پرسکون ہو گا،خطیب پرسکون ہو گا ، وکیل پرسکون ہوگا ، ہراکا ئی سکون وطمانیت کا مظہر ہوگی۔
جنابِ صدر!
دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تعلیمی اداروں میں فضا قائم کرنا ہوگی ، اساتذہ کو تربیت دینا ہوگی ، ورکشاپوں کا قیام امن میں لانا ہو گا ، نصاب میں تبدیلی کرنا ہوگی ، نصاب میں دہشت گردی کے نقصان پر مبنی مضامین کا اضافہ کرنا ہوگا۔
جنابِ صدر!
اسمبلی میں ایک دن ایسا رکھا جائے جس میں دہشت گردی پر مبنی لیکچر دیا جائے ،اسا تذہ لیکچر دیں ، رئیس مدرس لیکچر دے، اسا تذہ کے تیار کیے ہوئے طلباء اپنی اپنی تقاریر پیش کریں۔ دہشت گردی کے خلاف مضامین لکھیںجائیں۔ طلباء کو دہشت گردی کا بھیانک چہرہ بے نقاب کر کے دکھایا جائے۔ دہشت گردی کے خلاف اسلامی تعلیمات پر مبنی لٹریچر شائع کیا جائے۔
سات صندوقوں میں بھر کر دفن کر دو نفرتیں
آج انساں کو محبت کی ضرورت ہے بہت
جنابِ صدر!
پرائمری سے لے کر یونیورسٹی تک ایمان داری ، دیانت داری ، صداقت، شرافت، محبت،اخوت، رواداری کے لیکچرز کا انتظام و انصرام کیا جائے۔ دہشت گردی کے خلاف مضامین تحریر کروائے جائیں کیونکہ تعلیم ہی ایک ایسا ہتھیار ہے جس سے دہشت گردی کے عفریت کو ہلاک کیا جا سکتا ہے اور احکام الٰہی پر عمل پیرا ہو کر امن و آشتی کا بیج بویا جا سکتاہے۔
والسلام

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...