Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

نسیم سخن: سکول ، کالج اور مدارس کے طلبا و طالبات کے لیے انمول تقاریر |
حسنِ ادب
نسیم سخن: سکول ، کالج اور مدارس کے طلبا و طالبات کے لیے انمول تقاریر

صحت مند رویے صحت مند معاشرہ
ARI Id

1689956677855_56117543

Access

Open/Free Access

Pages

86

صحت مند رویّے صحت مند معاشرہ
نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم امّا بعد فاعوذ بااللہ من الشیطن الرجیم
بسم اللہ الرحمن الرحیم
صدر ِمحترم اور معزز سامعین! آج مجھے جس موضوع پر اظہار خیال کرنا ہے وہ ہے:’’صحت مند رویے صحت مند معاشرہ‘‘
جنابِ صدر!
ہر ایک کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ایک معیاری زندگی گزارے، ایسی زندگی جس میں مسرتوں اور خوشیوں کے سوا اور کچھ نہ ہو، ایسی زندگی جو پریشانیوں اور مصیبتوں سے کوسوں دور ہو، ایسی زندگی جس میں انسان کے محبت اور پیار کا وافر سامان موجود ہو، ایسی زندگی جس کو دیکھ کر رشک کیا جائے۔
صدرِمحترم!
اس خواہش کی تکمیل کے لیے کئی خواہشات کی قربانی دینا پڑے گی، بے جا نمودونمائش کو چھوڑنا پڑے گا، ریا کاری، تصنع ، بناوٹ اور تفوق کے خیالات کو دل سے نکالنا ہوگا، حسد، بغض ،نفرت جیسی غیر اخلاقی بیماریوں سے کنارہ کشی اختیارکرنا ہوگی، بُخل، اسراف او ر ظلم و جبر جیسے تصورات اور نظریات کے عفریت کو کچلنا ہوگا۔
جنابِ صدر!
صحت مند رویے ہی صحت مند معاشرے کے قیام کا باعث ہوتے ہیں، صحت مند افراد صحت مند رویوں کا باعث ہوتے ہیں ، حدیث نبویؐ ہے کہ’’ صحت مند دماغ صحت مند جسم میں ہوتا ہے ‘‘ صحت درست ہوگی تو دماغ درست ہوگا، دماغ درست ہوگا تو خیالات درست ہوں گے سوچ مثبت ہوگی ، سوچ مثبت ہوگی تو معاشی اور معاشرتی غرض سے بنائے گئے منصوبے نافع ہوں گے۔
والسلام

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...