Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

نسیم سخن: سکول ، کالج اور مدارس کے طلبا و طالبات کے لیے انمول تقاریر |
حسنِ ادب
نسیم سخن: سکول ، کالج اور مدارس کے طلبا و طالبات کے لیے انمول تقاریر

لوڈ شیڈنگ کا عذاب
ARI Id

1689956677855_56117546

Access

Open/Free Access

Pages

91

لوڈشیڈنگ کا عذاب
نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم امّا بعد فاعوذ بااللہ من الشیطن الرجیم
بسم اللہ الرحمن الرحیم
معزز سامعین اور میرے ہم مکتب شاہینو!
آج مجھے جس موضوع پر گفتگو کرنی ہے وہ ہے:’’لوڈشیڈنگ کا عذاب‘‘
صدرِذی وقار!
عذاب ، جزاوسزاء کا تصور ، انارکی ، پریشانی یہ ایسے الفاظ ہیں کہ جن کو پڑھ کر یا سن کر طبائع مکدّر ہو جاتی ہیں۔ مزاج میں تبدیلی آجاتی ہے، چڑ چڑاپن پیدا ہو جاتا ہے۔ طبیعت کا سکون غارت ہو جاتا ہے، آرام نام کی کوئی شے دکھائی نہیں دیتی، اطمینانِ قلبی مفقود ہو جاتا ہے، چہرۂ بشرپر پریشانی کے آثار نمایاں ہوجاتے ہیں۔
صد رِ محترم!
عذاب جس صورت میں بھی ہو کھانے کو آتا ہے، اس سے کو سوں دور بھاگنے کو جی چاہتا ہے، عذاب سے مراد دل کی بے سکونی ہے، بصارت کا چندھیا جانا ہے۔ قوت ِسماعت کی کمزوری ہے، قوت لامسہ کی نقاہت ہے، اس کا وجود انسانی وجود کے لیے نفع بخش نہ ہے۔
محترم صدر!
آئے دن مختلف عذابوں سے واسطہ پڑتا رہتا ہے۔ کبھی مہنگائی کے عذاب کا دیو جڑے کھولے انسان کو دبو چنے کے درپے ہوتا ہے، کبھی ڈینگی کا عذاب اپنے شکار پر گرفت مضبوط کرنے کے لیے مستعد ہوتا ہے اور ان سب عذاب ہائے زندگی سے بڑھ کر جو عذاب ہمارے سروں پر مسلط ہے وہ لوڈ شیدنگ کا عذاب ہے جس نے ہماری مسرت اور خوشی کوغم و اندوہ میں بدل دیا ہے۔
صدرِزی وقار!
لوڈشیڈنگ سے مراد بجلی کا غائب ہو جانا ہے، اس سے پاکستان کی معیشت وابستہ ہے اس کی کی زندگی کے تمام شعبوں کو متاثر کرتی ہے، اس کی کمی سے تمام صنعتیں بند ہو جاتی ہیں، اس کی کمی سے ٹیکسٹائل ملوں میں کام بند ہو جاتاہے، اس کی کمی سے فصلوں کی کاشت متاثر ہوتی ہے، اس کی کمی سے مواصلاتی نظام پر بہت برا اثر پڑتا ہے۔ اس کی کمی سے ملک کے بڑے بڑے پروگرام اور منصوبے متاثر ہو جاتے ہیں۔
جنابِ صدر!
لوڈ شیڈنگ کا عذاب ایک ایسا عذاب ہے، جس سے ماں کی ممتا بے سکون ہو جاتی ہے، جس نے باپ کی شفقت پر غیر مرئی اثر پڑتا ہے، جس سے مریض کے مرض میں اضافہ ہو جاتا ہے، جس سے طبیب کی مسیحائی متاثر ہوتی ہے، جس سے واعظ کا وعظ بے اثر ہو جا تا ہے ، جس سے چست و چالاک کسان اور مزارع کی زندگی بے رنگ ہوتی ہے۔ جس سے طالب علم کی اسباق کی تیاری نہیں ہوسکتی۔
صدرِمحترم!
وہ طالب علم کیا پڑھے گا جس کے آنگن میں اندھیروں کی بادشاہی ہو، وہ قاضی کیا فیصلہ سنائے گا جس کے مطالعہ کی میز دکھائی ہی نہ دے، وہ مریض کیا تندرست ہوگا جسے دوائی لینے کے لیے ہزاروں جتن کرنے پڑیں، وہ معلم کیا درس و تدریس کا فریضہ سرانجام دے گا جس کوتعلیم وتعلم کے فریضہ سے سبکدوش ہونے کے لیے ٹامک ٹوئیاں مارنی پڑیں۔
جنابِ صدر!
لوڈشیڈنگ واقعی ایک عذاب ہے جس نے پوری انسانیت کو اپنی گرفت میں لے رکھا ہو، جس کا پنجہ اتنا مضبوط ہوتا جارہا ہے کہ اگر کہیں تھوڑی سی لچک پیدا ہو جاتی ہے تو کوئی اور سبب اس کو بُری طرح جکڑ دیتا ہے۔ لوڈ شیڈنگ واقعی ہمارے لیے عذاب ہے۔
ڈھل گیا پیری میں راشدؔ نوجوانوں کا شباب
دیکھتے ہی چھا گیا ہے لوڈ شیڈنگ کا عذاب
والسلام

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...