Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

نسیم سخن: سکول ، کالج اور مدارس کے طلبا و طالبات کے لیے انمول تقاریر |
حسنِ ادب
نسیم سخن: سکول ، کالج اور مدارس کے طلبا و طالبات کے لیے انمول تقاریر

یکم مئی: یومِ مزدوراں
ARI Id

1689956677855_56117548

Access

Open/Free Access

Pages

95

یکم مئی : یومِ مزدوراں
نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم امّا بعد فاعوذ بااللہ من الشیطن الرجیم
بسم اللہ الرحمن الرحیم
معزز اساتذہ کرام اور میرے ہم مکتب شاہینو!
آج مجھے جس موضوع پر اظہار خیال کرنا ہے وہ ہے:’’یکم مئی: یومِ مزدوراں‘‘
جناب صدر!
یوم مئی ایک ایسے دن کی یاد دلاتا ہے جس دن انسانیت کے ساتھ ظلم روا رکھا گیا ، جس دن انسانیت کی تذلیل کی گئی، جس دن انسانیت کے ساتھ خون کی ہولی کھیلی گئی ، جس دن مفلوک الحال طبقہ کو گولی کا نشانہ بنایا گیا۔
تو قادر و عادل ہے مگر تیرے جہاں میں
ہیں تلخ بہت بندۂ مزدور کے اوقات
صد رِمحترم!
مزدور کی ایک شان ہے، مزدور کی ایک آن ہے، مزدور کو اللہ کا قرآن اور حضورؐ کی حدیث عزت دے رہی ہے، مزدور الکاسب حبیب اللہ کے تحت اللہ کا دوست ہوتا ہے۔ مزدور کیمحنت ہی سے بزم کائنات کاحسن نکھرتا ہے۔
؎ ان کے دم سے شیش محلوں میں ہے قائم روشنی
جنابِ صدر!
مزدور کے ہاتھوں سے شجر ہستی میں تازگی آتی ہے، مزدور کے ہنر سے چمنِ حیات میں پھول کھلتے ہیں، مزدور کی طاقت سے ہی کو ہساروں میں آبشار یں پیدا ہوتی ہیں، مزدور کی محنت سے ہی فصلیں کشت ِزعفران بنتی ہیں، مزدور کے ہاتھوں سے ہی دریاؤں میں روانی آتی ہے۔
صدرِذی وقار!
امریکہ کے شہر شکاگو میں مزدوروں نے جان کا نذرانہ پیش کر کے رہتی دنیا تک اپنا نام زندہ کیا، بقائے دوام حاصل کر لیا، ظلم و استبداد کی چکی میں پسے ہوئے مزدور انسانیت کے لیے خوشی کی نوید جاں فزا ثابت ہوئے ، شب وروز افسردہ ذہنوں میں تروتازگی کے تصورات پیدا کیے۔
جنابِ صدر!
انسان کو آرام کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ مسلسل کام ، کام اور کام سے صحت خراب ہوجاتی ہے ،قویٰ مضمحل ہو جاتے ہیں، اعصاب تھک جاتے ہیں، طاقتیں جواب دینا شروع ہو جاتی ہیں، قوتوں اور توانائیوں کا آفتاب گہنا جاتا ہے۔
جنابِ صدر!
مزدور سے 6گھنٹے کی بجائے 8 گھنٹے کام لیا جاتا تھا، ہفتہ وار چھٹی نہ تھی، چند انسان دوست افراد نے جانوں کا نذرانہ پیش کر کے مزدور کی مزدوری کے اوقات متعین کر کے جفاکش اور شب و روز کاوش کرنے والوں کے لیے خوشی کی خبر سنائی۔
صدرِذی وقار!
یہ ان لوگوں کی کاوش کا نتیجہ ہے کہ آج عالمی طور پر یومِ مئی منایا جا تا ہے۔ خون میں نہانے والوں کی قربانیوں کا تذکرہ کیا جاتا ہے۔ ان کی یاد میں پروگرام ترتیب دیے جاتے ہیں، ان کے لیے سمینار کا انعقاد کیا جاتا ہے، انہیں خراج عقیدت پیش کیا جا تا ہے۔
بنا کر دند خوش رسمے بخاک و خون غلطیدن
خدا رحمت کند ایں عاشقانِ پاک طینت را
جنابِ صدر!
آج ضرورت اس امر کی ہے کہ مزدور جو اللہ تعالی کا دوست ہوتا ہے، اس کی مزدوری پسینہ خشک ہونے سے پہلے ادا کر دی جائے۔ اس سے سخت کا م نہ لیا جائے۔ آخر میں حکومتِ پاکستان کی مزدور پالیسی کا ذکر نہ کریں تو ناشکری ہوگی۔ حکومتِ پاکستان نے مزدور دوستی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس کی مزدوری یکم اپریل سے 25,000 کر دی ہے۔
والسلام

Loading...
Table of Contents of Book
Chapters/HeadingsAuthor(s)PagesInfo
Loading...
Chapters/HeadingsAuthor(s)PagesInfo
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...