Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

نسیم سخن: سکول ، کالج اور مدارس کے طلبا و طالبات کے لیے انمول تقاریر |
حسنِ ادب
نسیم سخن: سکول ، کالج اور مدارس کے طلبا و طالبات کے لیے انمول تقاریر

نظریہ پاکستان اور نسلِ نو
ARI Id

1689956677855_56117565

Access

Open/Free Access

Pages

139

نظریہ پاکستان اور نسلِ نو
نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم امّا بعد فاعوذ بااللہ من الشیطن الرجیم
بسم اللہ الرحمن الرحیم
معززصدراور میرے ہم مکتب ساتھیو! آج مجھے جس موضوع پر لب کشائی کی سعادت حاصل ہورہی ہے وہ ہے:’’نظریہ پاکستان اورنسلِ نو‘‘
صدرِذی وقار!
پاکستان کا نظریہ وہی ہے جو اسلام کا نظریہ ہے، نظریہ اسلام اور نظریہ پاکستان قریب قریب ہیں، پاکستان کے بنانے کا مقصد ہی احکام ِاسلام کی بجا آوری کے لیے خطہ ارضی کا حصول تھا، اور اس مقصد کے لیے پاکستان حاصل کرلیا ہے۔
جنابِ صدر!
پاکستان جس نظریہ کے تحت معرضِ وجود میں آیا اب اگر اس مقصد کے تحت یہ پاک سرزمین استعمال ہوتو گویا یہ ایک عظیم کامیابی ہے اور اگر اس میں وہ کچھ ہو جو کچھ ہورہا ہے اور سراسر اسلامی اصولوں کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں اور نظریہ پاکستان کی توہین کی جارہی ہے تو یہ ایک کامیابی نہیں بلکہ سراسر اپنے ساتھ اور اپنے سلف صالحین کے ساتھ زیادتی ہے۔
صدرِذی وقار!
پاکستان اس مقصد کے لیے بنا تھا کہ یہاں اللہ کے حضور سجدے ہوں گے زکوٰۃ کی منصفانہ تقسیم ہوگی ، یہاں صدقہ و خیرات کا مال بلا شرکت غیرے مستحقین تک پہنچایا جائے گا۔ یہاں خداخوفی ہوگی، یہاں خلوص اور عدل و انصاف ہوگا ، یا عفوودرگز راور شجاعت کے مظاہرے ہوں گے۔
جنابِ صدر!
لیکن اس خطہ زمین میں جو کچھ ہورہا ہے۔ نظریہ پاکستان اس کی قطعاً تائید نہیں کرتا۔ اس کے بوڑھے، جوان اور بچے اصل نظریہ سے کوسوں دور ہیں۔ اس میں اسلامی اصولوں کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔ اس ارضِ پاک کو نجس مشروبات ہے نا پاک کیا جارہا ہے۔ رشوت ستانی ، اقرباء پروری ، منافقت ، دروغ گوئی ، غیبت اور بدگمانی کے زہر نے اپنے مسموم اثرات چھوڑنے شروع کر دیئے ہیں۔
جنابِ صدر!
نظریہ پاکستان کی حفاظت گویا نظریہ اسلام کی حفاظت ہے اس کے لیے پیرانہ سالی کے جاہل بوڑھے کی ضرورت نہیں، اس کے لیے نابالغ بچوں کی حاضری لازمی نہیں ہے۔ اس کے لیے ان لوگوں کی ضرورت ہے جن کی رگوں میں جوان خون محوگر دش ہے۔
صدرِذی وقار!
ہماری نسل کی ذمہ داری ہے کہ وہ قدم بڑھائے اور نظریہ پاکستان کی حفاظت کا سہرا اپنے سر سجائے ، وہ قدم بڑھائے اور نظریہ پاکستان کی خلعتِ فاخرہ زیب تن کر ے وہ آگے بڑھے اور پاکستان کے حصول کا جو حقیقی مقصد ہے اس کو حاصل کرنے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کرے۔
محترم صدر!
ہماری نسل نو نے اگر اپنی ذمہ داری کوقبول نہ کیا، اور غفلت کا شکار ہوگی۔ غیر مسلم طوفانی طاقتوں کا مقابلہ نہ کیا، پاکستان کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت نہ کی ، پاکستان کی بقاء اور استحکام کے لیے انتھک محنت نہ کی تو کہیں خاکم بدہن ہماری اس سرزمین پر محو پرواز آزاد پرندہ کسی غیرمسلم کے قفس کی زینت نہ بن جائے۔

والسلام

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...