Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

نسیم سخن: سکول ، کالج اور مدارس کے طلبا و طالبات کے لیے انمول تقاریر |
حسنِ ادب
نسیم سخن: سکول ، کالج اور مدارس کے طلبا و طالبات کے لیے انمول تقاریر

نوجوانوں کے تعاون سے دہشت گردی کا خاتمہ
ARI Id

1689956677855_56117573

Access

Open/Free Access

Pages

160

نوجوانوں کے تعاون سے دہشت گردی کا خاتمہ
نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم امّا بعد فاعوذ بااللہ من الشیطن الرجیم
بسم اللہ الرحمن الرحیم
معزز اسا تذہ کرام اور میرے ہم مکتب شاہینو!
آج مجھے جس موضوع پر اظہار خیال کرنا ہے وہ ہے:’’نو جوانوں کے تعاون سے دہشت گردی کا خاتمہ‘‘
صدرِذی وقار!
برائی جہاں بھی ہو، گھر کے اندر ہو گھر کے باہر ہو ، بازار میں ہو، تھانہ کچہری میں ہوں جہاں بھی ہو اس کو ختم کرنا، اس کو نیست و نابود کرنا، اس کو صفحہ ہستی سے مٹانا ایک مسلمان کا فرض ہے۔ اور اس کے لئے اس کا خاتمہ جزو لاینفک ہے۔
جنابِ صدر!
فرمان رسالت مآب ؐہے کہ تم میں سے جو کوئی برائی دیکھے اسے ہاتھ سے روکے، اگر ہاتھ سے نہ روک سکے تو اسے زبان سے منع کرے اور اگر زبان سے بھی منع نہ کر سکے تو اسے دل میں برا سمجھے ۔ آپ ؐنے ارشاد فر مایا کہ یہ ایمان کا آخری درجہ ہے۔
جنابِ صدر!
معاشرے کو سنوارنا، معاشرے کو نکھارنے کے لیے شب وروز ایک کرنا، انتہائی کدو کاوش کرنا، جہد مسلسل سے کام لینا تن، من، دھن کی بازی لگانے کیلئے پیہم جدوجہد کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
درد دل کے واسطے پیدا کیا انسان کو
ورنہ طاعت کے لیے کچھ کم نہ تھے کروبیاں
صدرِذی وقار!
ہر ایک کے لیے بالعموم اور نوجوان کے لیے بالخصوص یہ ناگزیر ہے کہ ہم اس معاشرے اور قوم کے گلستان حیات میں میں اُگنے والے خودرو غیر مفید پودوں کو اپنی خداداد صلاحیت سے نکال باہر پھینکیں، گلستان ہستی میں چلنے والی بادِ نسیم کومتعفن کرنے والی غیراخلاقی بیماریوں کا قلع قمع کریں۔
جنابِ صدر!
ہمارے ملک میں دہشت گردی کا اژدہا خوف و ہراس پھیلارہا ہے، پشاور والا واقعہ اس کا بین ثبوت ہے۔ رات کی تاریکی ہو یا دن کا اجالا، نخلستان ہو یا ریگستان ہو ، صحرا، کوہسار ہو یا میدانی علاقہ ہر جگہ یہ اژدہا خوف کی علامت بن گیا ہے۔
صدرِذی وقار! |
معصوم بچوں کی جانیں لی جاتی ہیں، کئی بچے یتیم ہو جاتے ہیں ،کئی گھر اُجڑ جاتے ہیں، کئی عورتیں بیوہ ہو جاتی ہیں، گھر کھنڈرات بن جاتے ہیں، عام لوگ اپاہج ہوجاتے ہیں، یہ سب کا سب دہشت گردی کا شاخسانہ ہے۔
جنابِ صدر!
آج کا نوجوان اگر پرعزم ہوجائے ،مستعد ہو جائے، عزمِ صمیم کر لے کہ اس نحوست کو ختم کرنا ہے، امن و آشتی کے گلہائے رنگارنگ کھلانے ہیں، اور اس عفریت سے معاشرے، قوم اور ملک کو بچانا ہے تو یہ نا ممکن نہیں ہے۔
والسلام

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...