Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

نسیم سخن: سکول ، کالج اور مدارس کے طلبا و طالبات کے لیے انمول تقاریر |
حسنِ ادب
نسیم سخن: سکول ، کالج اور مدارس کے طلبا و طالبات کے لیے انمول تقاریر

جدائی کے لمحات
ARI Id

1689956677855_56117574

Access

Open/Free Access

Pages

162

جدائی کے لمحات
نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم امّا بعد فاعوذ بااللہ من الشیطن الرجیم
بسم اللہ الرحمن الرحیم
معزز اساتذہ کرام اور میرے ہم مکتب شاہینو!
آج مجھے جس موضوع پر اظہار خیال کرناہے وہ ہے:’’جدائی کے لمحات‘‘
جُدائی پر ہے قائم یہ نظامِ زندگانی بھی
بچھڑ جاتا ہے ساحل سے گلے مِل مِل کے پانی بھی
جنابِ صدر!
آج وہ لمحہ ہے جس میں ہم ایک دوسرے سے جدا ہورہے ہیں، ایک دوسرے کو خیر آباد کہہ رہے ہیں ، ایک دوسرے سے الوداعی کلمات کہہ رہے ہیں۔
غنیمت جان لو، مل بیٹھنے کو
جدائی کی گھڑی سر پر کھڑی ہے
معزز سامعین!
ہماری آج کی یہ تقریب ہمیں یہ احساس دلارہی ہے کہ ترقی کی منازل طے کرنے کے لیے گھر چھوڑنا پڑتا ہے، اور اعزہ واقرباء کو جدائی کے لمحات سے گزرنا پڑتا ہے ، خزاں آشنا مخلوق ہمیشہ پستی کی طرف رواں دواں رہتی ہے اور بہار رسیدہ افراد عروج کی طرف گامزن ہو جاتے ہیں۔
جنابِ عالی!
آج ہم وسطانی تعلیم مکمل کر کے المدرسۃ العلیا ء کی طرف جارہے ہیں۔ یہ ہماری محنت کے ساتھ ساتھ والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی کدو کاوش اور بالخصوص اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم کا شاخسانہ ہے۔
محترم صدر!
وہی قوم ترقی کی منازل طے کرتی ہے جس کی رگوں میں دوڑنے والا خون حلال روزی سے بنا ہو، اور جس کے ذہن میں وطن کی خدمت کا جذ بہ انگڑائی لے رہا ہو اور جو ملک و ملت کے لیے کچھ کارہائے نمایاں سرانجام دینے کا متمنی ہو اور جس کے شب و روز اپنے خاندان کے علاوہ پوری قوم کے ساتھ اُخوت ومحبت کے جذبے کو پروان چڑھانے میں مصروف ہوتے ہوں۔
جنابِ عالی!
میں اپنے ان اساتذہ کا ممنون ہوں جنہوں نے ہمیں زیرو سے ہیرو بنایا میں اپنی طرف سے اور اپنی جماعت کی طرف سے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ہم جیسے خودرو اورنکمے پودوں کی آبیاری کی اور شجر تناور بنایا۔
محترم صدر!
آخر میں میں اپنی طرف سے اور اپنی جماعت کی طرف سے تمام جماعت نہم کے طلباء کا بے حد ممنون ہوں جنہوں نے ہمارے لئے دعوت کا اہتمام کیا، میں ان کے لئے خیر سگالی کے جذبات پیش کرتا ہوں اور دعا گو ہوں کہ اللہ انہیں بھی اپنے مقصد میں کامیاب فرمائے۔
جنابِ صدر!
میں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے رئیس مدرسہ جناب ا۔ب۔ج کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہمارے لیے گھر کا ماحول پیدا کیا اور ہماری کتر بیونت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی اور تدریس میں اساتذہ کی معاونت سے اہم کردار ادا کیا۔

والسلام

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...