Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

نسیم سخن: سکول ، کالج اور مدارس کے طلبا و طالبات کے لیے انمول تقاریر |
حسنِ ادب
نسیم سخن: سکول ، کالج اور مدارس کے طلبا و طالبات کے لیے انمول تقاریر

آج کا طالب علم کل کا رہنما
ARI Id

1689956677855_56117575

Access

Open/Free Access

Pages

164

آج کا طالب علم کل کا رہنما
نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم امّا بعد فاعوذ بااللہ من الشیطن الرجیم
بسم اللہ الرحمن الرحیم
معزز سامعین اور میرے ہم مکتب شاہینو!
آج مجھے جس موضوع پر لب کشائی کرنی ہے وہ ہے:’’آج کا طالب علم کل کا رہنما ‘‘
صدرِذی وقار!
اس کائنات رنگ و بو میں جو کچھ نظر آ رہا ہے، اس میں کسی نہ کسی کاریگر کی ضرور کاریگری ہے۔ پہاڑوں کو کاٹ کر سرنگیں نکالنا ،آبی اور فضائی راستوں کا تعین کرنا، زمین کی پیمائش کرنا،فصلوں کو کاشت کرنا پھر ان کو برداشت کرنا یہ سب کچھ ایک انسان کے ہاتھوں سرانجام پاتا ہے۔
صد رِمحترم!
یہ انسان یا تو کسی کا استاد ہوتا ہے اور یا پھر کسی کے سامنے زانوے تلمذ طے کیے ہوتا ہے۔ زندگی کے تمام شعبوں میں جو نمایاں ترقی نظر آرہی ہے یہ کسی نہ کسی شخصیت کی مرہونِ منت ہے اور وہ شخصیت یا تو معلمین کے اہم پیشے سے وابستہ ہوگی اور یا پھر کسی ماہرکی مہارت کا شاخسانہ ہوگی اور یہ عروج ان افراد ہی کی وجہ سے ہے اور یہ لوگ بنیادی طور پر طالب علم ہوتے ہیں۔
جناب صدر!
فرمانِ رسالت مآبؐ ہے کہ’’ گود سے گورتک علم حاصل کرو‘‘ یعنی تحصیل علم کے لیے کوئی عمر کی حد کاتعین نہیں کیا گیا ہے بلکہ فرما دیا گیا ہے کہ اگر کامیابی و کامرانی کے زینے طے کرنا چاہتے ہو تو ہمہ وقت حصولِ علم کی خاطر مستعد رہو، چلتے پھرتے، اٹھتے بیٹھتے، ہمیشہ یہ جدوجہد کرتے رہو کہ تمہارے علم میں اضافہ ہو۔
معزز سامعین!
آج اگر طالب علم اپنے علم کی بنیاد صحیح خطوط پر رکھے گا تو کل معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا معاشرے کا اہم رکن ثابت ہو گا۔ علمِ طب پڑھنے والا طالب علم کل ایک اچھا مسیحا ثابت ہوگا۔ علم ِدین کی تحصیل کرنے والا طالب علم ایک اچھا واعظ اور خطیب ثابت ہوگا ۔علم ِزراعت پڑ ھنے والا طالب علم ایک اچھا کسان اور مزارع ثابت ہوگا۔
جناب صدر!
اچھے طالب علم کی تخلیق کے لیے اچھے نصاب کی ضرورت ہے۔ نصاب کی تمام جزئیات اور کلیات تعمیری ہوں گی تو اس کے اثرات مثبت ہوں گے۔ اس نصاب کی تکمیل کرنے والا طالب علم ایک معیاری طالب علم ہوگا معاشی ، معاشرتی اور اقتصادی لحاظ سے ملک میں ایک اہم کردار ادا کرے گا اس کی ترجیحات معیاری ہوں گی۔ اس کی زندگی کے جملہ پہلو واضح ہوں گے۔
صدرِ ذی وقار!
طالب علم نے کل اسمبلیوں میں پہنچنا ہے، قوم کی باگ ڈور سنبھالنی ہے، ملت وقوم کی جہالت میں ٹامکٹوئیاں مارتی ہوئی نائو کو کنارے لگانا ہے۔ ستاروں پر کمندیں ڈالنی ہیں۔ گمشدہ طالبان حق کی صحیح خطوط پر راہنمائی کرنی ہے آج کے طالبعلم نے کل جملہ شعبہ ہائے زیست میں اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا لوہا منوانا ہے۔
جنابِ صدر!
آج کا طالب علم کل کا راہنما کیسے بن سکتا ہے اس کے لیے عظیم اساتذہ کی شفقت جزولاینفک ہے۔ اس کے لیے پدرانہ شفقت انتہائی ناگزیر ہے اس کے لیے اچھے تدریسی ماحول کی ضرورت ہے۔ اس کے لیے اچھی صحت کی ضرورت ہے اس کے لیے معیاری اور پائیدار نصاب کی ضرورت ہے ان اداروں سے گزر کر ایک طالبعلم اپنے مستقبل کا نہ صرف ایک مثالی را ہنما ثابت ہوگا بلکہ آنے والی نسل اس پر رشک کرے گی۔
جنابِ صدر!
اگر اچھے اسا تذہ میسر نہ آئے مشیّت ایزدی شامل حال نہ ہوئی ، حالات نے ساتھ نہ دیا۔ والدین نے ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کیا، سکول کا ماحول تعلیمی و تدریسی نہ ہوا، گھر یلو حالات صائب نہ ہوئے ،حصول تعلیم کے لیے شوق فراواں کی مصاحبت شامل حال نہ رہی تو ایک طالب علم کے کل کا قائد اور راہنما ہونے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔
والسلام

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...