Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

نسیم سخن: سکول ، کالج اور مدارس کے طلبا و طالبات کے لیے انمول تقاریر |
حسنِ ادب
نسیم سخن: سکول ، کالج اور مدارس کے طلبا و طالبات کے لیے انمول تقاریر

توانائی کے مسائل
ARI Id

1689956677855_56117576

Access

Open/Free Access

Pages

166

توانائی کے مسائل
نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم امّا بعد فاعوذ بااللہ من الشیطن الرجیم
بسم اللہ الرحمن الرحیم
معزز اسا تذہ کرام اور میرے ہم مکتب شاہینو!
آج مجھے جس موضوع پر لب کشائی کرنی ہے وہ ہے:’’توانائی کے مسائل ‘‘
چمن میں قحط گُل ہے اور وطن میں لوڈ شیڈنگ ہے
نہ یہ بلبل کا موسم ہے نہ پروانے کا موسم ہے
صدرِذی وقار!
توانائی سے مراد طاقت ہے، اور پوری عالمی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ کوئی قوم اس وقت تک ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتی جب تک وہ اپنے جسم و جاں میں قوت پیدا نہ کرے، کیونکہ حرکت میں برکت ہے اور حرکت کے لیے توانائی کی ضرورت ہے اور کوئی ادنیٰ سے ادنیٰ کام بھی اس وقت تک پایۂ تکمیل کونہیںپہنچ سکتا جب تک اس کے لئے مناسب طاقت اور قوت فراہم نہ کی جائے۔
جنابِ صدر!
توانائی کا مسئلہ ایک بڑا اہم مسئلہ ہے۔ ہمارا ملک دیگر ممالک کی نسبت پسماندہ اور ترقی پذیر کیوں ہے، وہ صرف اور صرف توانائی کے گھمبیر مسئلہ کی بدولت ہی ایسا ہے۔ مختلف برآمدات سے حاصل ہونے والی آمدنی اس کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنے کے لیے ناکافی ہے۔
معزز سامعین!
کھیتوں کو کشتِ زعفران بنانے کے لیے ،فضا میں پرواز کرنے کے لئے، اپنے گلی کوچوں کوقمقموں سے روشن کرنے کے لئے ، اجناس کی کامیاب برآمد کے لیے ،فصلوں کو زیادہ اگانے کے لیے، اپنی برآمدات میں اضافہ کیلئے، انسان کا معیارِ زندگی بہتر بنانے کے لیے توانائی کی اشد ضرورت ہے۔
صدرِذی وقار!
اگر ہم کوشش کریں تو توانائی کے مسائل پر قابو پا سکتے ہیں، ہم پن بجلی کا استعمال شروع کر دیں تو ہمارے کئی مسائل حل ہو جائیں گے۔ اور ہمیں سستے داموں بجلی مہیا ہوجائے گی۔
صدرِ ذی وقار!
جہاں پریشانیاں ہی پریشانیاں ہوں، مشکلات کے انبار ہوں، مہنگائی کا عفریت ہولناک صورت میں موجود ہو، گِرانی کا اژدہا پھن پھیلائے بیٹھا ہو، تعلیم کے مسائل ہوں ، تربیت کا فقدان ہو، لوگ غربت کی لکیر کو ٹچ کر رہے ہوںتو وہاں جملہ مسائل کوحل کرنے کے لئے انتھک کوشش کی ضرورت ہے۔بقول شاعر:۔
اُلجھا ہوا ہوں اپنے مسائل میں اس طرح
کھویا ہوا کلرک ہو فائل میں جس طرح
معزز سامعین!
ہمارے ملک میں توانائی کے مسائل کثیر تعداد میں موجود ہیں ،توانائی کی جتنی اقسام ہیں سب کا فقدان ہے۔ ارباب حل و عقد عیش پسندی کو چھوڑیں، آرام طلبی کو خیر آبادکہیں ، ہوش کے ناخن لیں، ایسے ارباب ِعلم و دانش سے فائدہ اٹھائیں جو متعلقہ فیلڈ میں ید طولیٰ رکھتے ہوں ، ریسرچ کریں ،سستے داموں پیدا ہونے والی توانائی کی اقسام دریافت کریں، پھر جا کر کہیں ہمارا یہ مسئلہ حل ہوتا ہے۔
جنابِ صدر!
توانائی کے مسائل حل ہو گئے تو غریب عوام خوشحال ہوگی۔ طرزِ زندگی میں تبدیلی آئے گی، ماحول خوشگوار ہوجائے گا ، امن و سکون کی دیوی کی چاندنی ہوگی ، مشکلات، پریشانیاں، مصائب، بے سکونی جیسی بیماریوں کا خاتمہ ہوجائے گا، اور ہر سو ہریالی ہی ہریالی ہوگی ، ان سب مسائل پر قابو پانے کے لیے انتھک جد و جہد کی ضرورت ہے۔
ترقی کی نئی راہوں سے جو خود دور ہو جائیں
وہ قومیں صفحہ ہستی پہ پھر باقی نہیں رہتیں
والسلام

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...