Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

نسیم سخن: سکول ، کالج اور مدارس کے طلبا و طالبات کے لیے انمول تقاریر |
حسنِ ادب
نسیم سخن: سکول ، کالج اور مدارس کے طلبا و طالبات کے لیے انمول تقاریر

نوجوانوں کے مسائل
ARI Id

1689956677855_56117577

Access

Open/Free Access

Pages

168

نوجوانوں کے مسائل
نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم امّا بعد فاعوذ بااللہ من الشیطن الرجیم
بسم اللہ الرحمن الرحیم
معزز اسا تذہ کرام اور میرے ہم مکتب شاہینو!
آج مجھے جس موضوع پر اظہار خیال کرنا ہے وہ ہے:’’نوجوانوں کے مسائل ‘‘
صدرِذی وقار!
مسئلہ جیسا بھی ہو پریشان کن ہوتا ہے۔ ذہنی اور جسمانی قویٰ کے اضمحلال کا باعث ہوتا ہے اس کے حل کے لیے کوششیں کی جاتی ہیں ، اس کو عوام النّاس کے ذریعے اہل علم طبقہ کے ذریعے تگ و دو اور کاوش کے ذریعے حاصل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے تا کہ مسئلہ، مسئلہ ہی نہ رہے۔
جنابِ صدر!
مسائل کے شکار لوگ اپنی ذات کی حد تک سوچتے ہیں، ان کی قوت فکر محدود ہو جاتی ہے ان کے سوچنے کا انداز مختلف ہو جاتا ہے، دوست و احباب ان کے عظیم مشوروں سے محروم رہتے ہیں یہاں تک کہ تہذیب وتمدن اور کلچروثقافت تک متاثر ہوجاتے ہیں۔
صدرِمحترم!
مسائل کسی کی شکل وصورت دیکھ کرنہیں آتے ، یا قد کاٹھ والے شخص ہی مسائل کا شکار نہیں ہوتے، مسئلہ کسی کو بھی درپیش ہوسکتا ہے، غریب ہو یا امیر ہو، شاہ ہو یا گدا ہو ، چھوٹا ہو یا بڑا ہر ایک کو کوئی نہ کوئی مسئلہ درپیش رہتاہے۔ اور یوں ہی اس کے شب وروز مسائل کے حل میں گزرتے رہتے ہیں۔
ہر دل میں نئی طرح سے ہے یاد کسی کی
ملتی نہیں فریاد سے فریاد کسی کی
جناب صدر!
لیکن نو جوانوں کے مسائل بڑے گھمبیر ہوتے ہیں ، بچے کا اگر کوئی مسئلہ ہے تو نوجوان حل کر لیتے ہیں ،نوجوانوں کا مسئلہ پیرانہ سالی کے شکار لوگوں سے بوجہ ضعف اور تھکاوٹ حل ہونا مشکل ہو جاتا ہے۔ اس لیے اس عمر میں حتی الوسع مسائل کا شکار ہونے سے محفوظ رہنا چاہیے۔
صدرِ محترم!
نوجوانوں کا سب سے بڑا مسئلہ ان کی تعلیم وتربیت ہے، ان کی صحیح خطوط پر راہنمائی ہے، ان کے اخلاق کو سنوارنا ہے، خصائل قبیحہ سے محفوظ رکھنے کے لیے روڈ میپ کا قیام انتہائی ضروری ہے۔ چھوٹا بچہ توز و دو کوب بھی برداشت کر لیتا ہے لیکن نوجوان کے لیے مار پیٹ کی زبان سے سمجھنانا ممکن ہے۔
صدرِمحترم!
نوجوانوں کے مسائل بے شمار ہیں، جو نوجوان اسلام کے آفاقی اصولوں پر کار بند رہتے ہیں وہ زندگی کے دشوار گزار راستوں کوبحسن و خوبی طے کر لیتے ہیں، ان کی رفتار میں کمی ، ان کی گفتار میں لکنت، ان کے کردار میں جھول کسی خارجی عوامل کے تحت کبھی رونمانہیں ہوتا۔ اور وہ ہمیشہ خوش و خرم زندگی گزارتے ہیں۔
جنابِ صدر!
ان کے لئے دین اسلام سے دوری کے ساتھ ساتھ بے راہ روی اور جہالت بھی ایک اہم مسئلہ ہے۔ وہ جہالت کی بنا پر خصائل غیر صالح کا مرتکب ہو جاتے ہیں جو ان کے اذہان کے حصے بخرے کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے اجسام کے بھی پر خچے اڑا کر رکھ دیتی ہیں۔ اور یوں وہ بے راہ روی کا شکار ہو کر بقیہ زندگی ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مر جاتے ہیں۔
صدرِمحترم!
نوجوانوں کا ایک مسئلہ ان کی بے وقت شادی ہے یا تو قبل از وقت رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جاتے ہیں یا پھر کفو اور غیر کفو کا مسئلہ کھڑا ہو جا تا ہے جس کی بناء پر شادی کاسہانا وقت رخصت ہو جاتا ہے۔ اس مسئلے کاحل نوجوان طبقہ کے لئے انتہائی ضروری ہے۔ گھر کے ذمہ دار افرادکی توجہ کی اس طرف انتہائی ضروری ہے، اس طرح عُریانی ، فحاشی اور بے حیائی کا سد ِباب بھی کیا جاسکتا ہے۔
جنابِ صدر!
نوجوانوں کا سب سے بڑا مسئلہ بے روزگاری کا ہے، بے روزگاری کا شکارنو جوان چوری ، ڈاکہ زنی، رشوت ستانی جیسی غلط عادات کا مرتکب ہو جاتا ہے، بے روزگاری سے بچنے کے لئے سمال انڈسر یزاور چھوٹی چھوٹی صنعتوں کے قیام کی اشد ضرورت ہے۔ تا کہ نوجوان بیروزگاری کے مہیب انجام سے محفوظ رہ سکے۔
والسلام

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...