Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

نسیم سخن: سکول ، کالج اور مدارس کے طلبا و طالبات کے لیے انمول تقاریر |
حسنِ ادب
نسیم سخن: سکول ، کالج اور مدارس کے طلبا و طالبات کے لیے انمول تقاریر

آج کا طالب علم کل کا معمار
ARI Id

1689956677855_56117592

Access

Open/Free Access

Pages

201

آج کا طالب علم کل کا معمار
نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم امّا بعد فاعوذ بااللہ من الشیطن الرجیم
بسم اللہ الرحمن الرحیم
معزز اسا تذہ کرام اور میرے ہم مکتب ساتھیو!
آج مجھے جس موضوع پر اظہار خیال کرنا ہے وہ ہے:’’آج کا طالب علم کل کا معمار ‘‘
معزز سامعین!
طالب علم معاشرے کا ایک اہم رکن ہوتا ہے، معاشرے کا نظام اسی صورت میں صائب اور صحیح ہوتا ہے اس کے باشندے علم یا فتہ ہوں، ہنر مند ہوں، معاشرے کی جملہ اقدار سے واقف ہوں، معاشرے کی تشکیلِ نو میں اہم رول ادا کرنے کے متمنی ہوں۔
صاحبِ صدر!
یہ دنیاشجر وحجر کا نام نہیں ، شمس وقمر کا نام نہیں ، گل وگلزار کا نام نہیں ، میدان و پہاڑ کا نام نہیں، اس کے لیے میدان کا وجود از حد ضروری ہے، ہر چیز ہو لیکن اس میں انسان نہ ہو تو اس کو معاشرہ ، قوم، ملت ، ریاست اور ملک کا نام نہیں دے سکتے۔
صاحبِ صدر!
صحت مند معاشرے کی تشکیل میں جورول تعلیم یافتہ انسان کا ہے وہ کسی اور عنصر کا نہیں ہے۔ پانی زندگی کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ مٹی حیات کی بقاء کے لیے انتہائی ناگزیر ہے، آگ کے بغیر تصور زیست ناممکن ہے، ہوا کا وجود زندگی کے لیے جزولا ینفک ہے۔ لیکن ان سب کے باوجود صاحبِ علم کا وجو دتعمیری نقطہ نظر سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
صدرِذی وقار!
اچھا طالب علم ملک کی تعمیر وترقی میں اہم رول ادا کرتا ہے، اگر اس کی تعلیم کا بندوبست صحیح طور پر ہو جائے تو وہ ایک نعمت سے کم نہیں ، آج اس کی تعلیم و تربیتی انداز سے ہوگی ، اس کا سلیبس اسلامی ہو گا ، اس کے اساتذہ مثالی ہوں گے، اس کا ماحول مثالی ہو گا۔ تو یہ چیز یں کل اس کو تعمیرِ وطن میں آسانیاں فراہم کریں گے۔
معزز سامعین!
طلباء کی ذمہ داریاں گونا گوں ہیں ، ان کی اوّل ذمہ داری یہ ہے کہ وہ اپنے اساتذہ اور بزرگوں کی راہنمائی میں آگے بڑھیں ، کیونکہ وہ زندگی کے نشیب و فراز سے اچھی طرح آگاہ ہوتے ہیں۔ طلباء نے آگے جا کر ملک وقوم کی باگ ڈور سنبھالنی ہے اس لیے ضروری ہے کہ وہ اسلاف کے نقش قدم پرچلیں۔
جنابِ صدر!
تاریخ کی ورق گردانی کریں تو پتہ چلتا ہے کہ عظیم لوگوں نے بڑے بڑے کارہائے نمایاں سرانجام دیے، سائنسی دنیا میں ایک نام پیدا کیا ،ناممکن کوممکن بنایا، جبال شامخہ کی سینہ شگافی کی، چاند پر سفر کیا ، ہزاروں میل کا سفر چند گھنٹوں میں طے کیا، فضائی پروازوں کی یہ عظمت ان کو صرف علم ہی کی بدولت ملی۔
صاحبِ صدر!
آج بھی اگر ایک طالب علم یہ طے کر لے کہ میں نے کل قوم کی خدمت کرنی ہے، اپنی زندگی خدمت کے لیے وقف کرنی ہے، اپنی قوم کو تنزلی سے نکال کر ترقی کے راستے پر گامزن کرنا ہے، ذلت کے گڑھے سے نکال کر عزت کا تاج پہنانا ہے تو وہ آنے والے وقت میں یقیناقوم کا معمار بن سکتا ہے، اس لیے یہ زبان زدِ عام ہے کہ آج کا طالب علم یقینا قوم کا معمار ہے۔
جس شخص کو بھی راشدؔ ہے علم سے محبت
کرتا وہی ہے آخر دنیا پہ حکمرانی
والسلام

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...