Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

نسیم سخن: سکول ، کالج اور مدارس کے طلبا و طالبات کے لیے انمول تقاریر |
حسنِ ادب
نسیم سخن: سکول ، کالج اور مدارس کے طلبا و طالبات کے لیے انمول تقاریر

میرا ملک پاکستان
ARI Id

1689956677855_56117598

Access

Open/Free Access

Pages

215

میرا ملک پاکستان
نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم امّا بعد فاعوذ بااللہ من الشیطن الرجیم
بسم اللہ الرحمن الرحیم
معزز اسا تذہ کرام اور میرے ہم مکتب ساتھیو!
آج مجھے جس موضوع پر اظہار خیال کرنا ہے وہ ہے:’’میرا ملک پاکستان‘‘
صدرِذی وقار!
جہاں تک میرے ملک کا تعلق ہے تو یہ مجھے جان سے بھی زیادہ عزیز ہے، اس کے کھیت وکھلیان عزیز ہیں، اس کے کوہ ودمن عزیز ہیں، اس کے گلستان و چمن عزیز ہیں ، میرا ملک پاکستان ایک ایسی سرزمین ہے کہ جس پر جملہ عالم اسلام ناز کرتا ہے۔ جس کا وجود ہرمسلم کے لیے ناگزیر ہے۔ جس کی بقاء وسا لمیت پرکلمہ گو کا مقصد حیات ہے۔
محترم سامعین !
پاکستان کا قیام ایک نعمت غیر مترقبہ ہے، ہم نے یہ آسانی سے حاصل نہیں کیا، اس میں لاکھوں شہیدوں کا لہو شامل ہے، اس شجر ثمر دار کی بنیادوں میں کئی یتیموں کی یتیمی بھی شامل ہے۔ کئی بیواؤں کے اشکبار آنسوشامل ہیں ، کئی نئی نویلی دلہنوں کی شبہائے عروس شامل ہیں۔ کئی نوجوانوں کی اُٹھتی ہوئی جوانیاں شامل ہیں۔
محترم صدر!
پاکستان ہم نے اس لیے حاصل کیا تھا کہ ہم اپنی عبادت آزادانہ کریں گے، ہم آزادی کی نعمت سے مالا مال ہوں گے۔ ہمیں رکوع وسجود میں آزادی ہوگی ، ہمیںصدقہ و خیرات کرنے میں آزادی ہوگی ہمیں تعلیم کے حصول میں آزادی ہوگی، ہمیں خدمت خلق میں آزادی ہوگی ،ہمیں تبلیغ دین میں آزادی ہوگی، ہمیں تفہیم قرآن میں آزادی ہوگی، ہم جملہ امورِ حیات سرانجام دینے میں آزاد ہوں گے۔
صدرِ ذی وقار!
ہم قائد اعظم محمدعلی جناح اور سلف صالحین کی کوششوں سے آزاد تو ہو گئے لیکن ہم نے آزادی کا مطلب غلط سمجھ لیا، ہم مادر پدر آزاد ہو گئے ، ہم اقرباء پروری میں آزاد ہو گئے، ہم رشوت ستانی میں آزاد ہو گئے ، ہم سودخوری میں آزاد ہو گئے ، ہم ڈاکہ زنی میں آزاد ہو گئے ، ہم ملاوٹ میں آزاد ہو گئے ، ہم غیر قانونی طرزِ حیات اپنانے میں آزاد ہو گئے ، ہم غیر اسلامی لباس کو زیب تن کرنے میں آزاد ہو گئے۔
محترم صدر!
آج ہم اسلامی ملک میں رہائش پذیر ہونے کے باوجود غیر دینی طاقتوں کے عفریت کے جبڑے میں ہیں یہ ہماری شامت اعمال کا نتیجہ ہے ، بدعملی اور بے یقینی نے ہمارے اعصاب کو مضمحل کیا ہوا ہے۔ ہمارا وکیل کرسی عدالت پر پریشان ہے، ہمارا منصف کمرۂ عدالت میں خلفشاری کا شکار ہے ، ہمارا خطیب ممبر رسول پر بیٹھ کر انار کی اور بدامنی میں مبتلا ہے۔اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا ملک پاکستان عظیم ملک بنے تو ہمیں آزادی کے مفہوم کو سمجھنا ہو گا۔
والسلام

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...