Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

نسیم سخن: سکول ، کالج اور مدارس کے طلبا و طالبات کے لیے انمول تقاریر |
حسنِ ادب
نسیم سخن: سکول ، کالج اور مدارس کے طلبا و طالبات کے لیے انمول تقاریر

ملکی ترقی میں نوجوانوں کا کردار
ARI Id

1689956677855_56117611

Access

Open/Free Access

Pages

249

ملکی ترقی میں نوجوانوں کا کردار
نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم امّا بعد فاعوذ بااللہ من الشیطن الرجیم
بسم اللہ الرحمن الرحیم
صدرِذی وقار، معزز اسا تذہ کرام اور میرے ہم مکتب ساتھیو!
آج مجھے جس موضوع پر لب کشائی کا موقع فراہم کیا گیا ہے وہ ہے:’’ملکی ترقی میں نوجوانوں کا کردار ‘‘
جنابِ صدر!
ملک کے ساتھ محبت وطن کے ساتھ محبت ہوتی ہے اور وطن سے محبت کی تائید دینِ اسلام بھی کرتا ہے۔ وطن اور ملک کے ساتھ ہمارا قلبی لگاؤ اس بات کا متقاضی ہے کہ ہم اس کی ہر شے کی حفاظت کریں۔ اس کے تحفظ اور بقا کی خاطر انتھک محنت کر یںاس کی ترقی اور عروج کے لیے جہد مسلسل کریں۔
جنابِ صدر!
ملک کی ترقی سے مراد اشجار وا حجار کی ترقی نہ ہے ،صحراؤں دریاؤں کی ترقی نہ ہے، کھیتوں اور کھلیانوں کی ترقی نہ ہے، بلکہ اس سے مراد عوام النّاس میں شعور کو اجاگر کرنا ہے۔ اچھے برے کا فرق واضح کرنا ہے اپنے تعلیمی نصاب کو معاشرتی اقدار کے مطابق ترتیب دینا ہے، باشندگان ملک و ریاست کا عروج ہی دراصل ملک کی ترقی اور عروج ہے۔
جہانِ تازہ کی افکار تازہ سے ہے نمود
کہ سنگ و خشت سے ہوتے نہیں جہاں پیدا
صدرِذی وقار!
ملک کی ترقی میں نوجوان ایک عظیم کردار ادا کر سکتے ہیں وہ اپنی سوچ کومثبت کریں،پروپیگنڈہ پراکسانے والی سوچ سے کنارہ کش ہو جائیں۔ حصولِ تعلیم کے لیے اپنے آپ کو وقف کر دیں۔ اپنی زندگی کا کوئی لمحہ ضائع نہ کریں۔ ان کے انہی اقدام سے ہمارا ملک ترقی یافتہ اقوام کی صف میں کھڑا ہو جائے گا۔
جنابِ صدر!
ملکی ترقی میں نوجوان کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے ،نوجوان کسی قوم کاعظیم سرمایہ ہوتے ہیں۔ اقوام ان سپوتوں پرناز کرتی ہے۔ جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت ہو یا نظریاتی سرحدوں کی حفاظت نوجوان کا کردار لازوال ہوتا ہے، وہ ہر روز اپنے ملک کی ترقی کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔
صدرِمحترم!
نوجوان انتھک محنت کے عادی ہوں گے تو وہ ہر میدان میں کامیاب و کامران ہوں گے۔ نوجوان ملک وقوم کی بہتری کے لیے احسن کردار ادا کر سکتے ہیں، نوجوان تعلیم کے میدان میں ،نوجوان کھیل کے میدان میں ، صنعت کاری کے شعبے میں ، زراعت اور کاشتکاری کے ڈیپارٹمنٹ میں ہو جہاں بھی ہوگا ملک کے لیے آفتاب و ماہتاب ہوگا۔
جنابِ صدر!
دنیا بھر کی اقوام نو جوانوں کی زندگیوں پر ناز کرتی ہیں۔ اس لیے کہ ان کے ذہن جواں ہوتے ہیں، امن کے اقوال و افعال میں ہم آہنگی ہوتی ہے، ان کے حواسِ خمسہ اپنی قوم اور ریاست کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں ، نوجوان عادات قبیحہ کو ترک کر دیں۔ ان کی قوت بصارت، ان کی قوت بصیرت، ان کی قوت سماعت کسی کج فہمی اور کور ذوقی کا شکار نہ ہو۔ ان کی سوچ کے دریچے اپنے ملک کے استحکام کے لیے ہوں ، ان کے گلشن علم ومعرفت میں ملک وقوم کے گلہائے رنگارنگ کی بہتات ہو، ان کے میدان تصورات و تخیلات میں ملک و قوم کی محبت و مودّت کا اسپ تازی چھلانگیں لگارہا ہو تو اس صورت میں نوجوان اپنی قوم اور ملک کے لیے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اور انہیں ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔
والسلام

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...