Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

نگارشات راشد: سکول ، کالج اور مدارس کے طلبا و طالبات کے لیے انمول مضامین |
حسنِ ادب
نگارشات راشد: سکول ، کالج اور مدارس کے طلبا و طالبات کے لیے انمول مضامین

تقریظ اوّل
Authors

ARI Id

1689956699836_56117620

Access

Open/Free Access

Pages

12

تقریظ اوّل
بسم اللہ الرحمن الرحیم
نحمدہٗ و نصلی علی رسولہِ الکریم
محترم حافظ محمد اکرم راشد ؔصاحب جو ایک علمی گھرانے کے چشم و چراغ ہیں اور اپنی اس وارثت کو جو علم کی صورت میں انہیں اپنے آباء واجداد سے ورثے میں ملی ہے تشِنگانِ علم کو منتقل کرنے کے لئے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں ۔ تدریس ہو، تقریر ہو ، تحریر ہو ، میدانِ کتابت ہو پیش پیش دکھائی دیتے ہیں ۔ بہائو الدین زکریا یونیورسٹی سے ایم۔اے عریبک میں گولڈ میڈل حاصل کیا ہے جو ہمارے علاقہ کے لئے اعزاز ہے ۔ انہوں نے ’’ نگارشات ِراشد‘ ‘ کے نام سے ایک فقید المثال کتاب تصنیف فرمائی ہے جس کا میں نے بالا سیتعاب مطالعہ کیا ہے ۔
کتاب ’’ نگارشاتِ راشد‘‘ جو مضامین پر مشتمل ہے اور اپنے اندر ندرت لیے ہوئے ہے یہ کتاب اپنے موضوع اور کتابت دونوں کے اعتبار سے نابغۂ روزگار ہے ۔ اس میں عوام النّاس کے لیے بالعموم اور طلباء کے لیے بالخصوص علمی مواد موجود ہے ۔ طلباء کے لیے ترغیبی انداز اختیار کیا گیا ہے ، مختلف موضوعات پر موصوف نے اختصار مگرجامع انداز اختیا ر کیا ہے ، اور یہ مقالات اپنے اندر علم و آگہی کا ایک وافر سامان لیے ہوئے ہیں ، موصوف چونکہ مختلف جرائد اور روزناموں میں اپنی تحریر کے گُل کھِلا تے رہتے ہیں اس لیے آپ کی اس کتاب ’’نگارشاتِ راشد‘‘ میں قاری کا تجسّس بڑھتا جاتا ہے اور صاحبِ تحریر کا جذبہ خدمت خلق پروان چڑھتا ہوا دکھائی دیتا ہے ۔ مختلف موضوعات پر مقالات تحریر کر کے طالب علم کی ضرورت کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی ہے ۔ اِن کی مذکورہ کتاب مصنّف کے علمی تبحر کی گواہ ہے ۔ اللہ تعالیٰ اِن کی اس کاوش کو مقبول فرمائے۔
پروفیسر حافظ محمد علی
سابق پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ کالج
بورے والا

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...