Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

نگارشات راشد: سکول ، کالج اور مدارس کے طلبا و طالبات کے لیے انمول مضامین |
حسنِ ادب
نگارشات راشد: سکول ، کالج اور مدارس کے طلبا و طالبات کے لیے انمول مضامین

تقریظ دوم
Authors

ARI Id

1689956699836_56117621

Access

Open/Free Access

Pages

13

تقریظ دوئم
بسم اللہ الرحمن الرحیم
نحمدہٗ و نصلی علی رسولہِ الکریم
زیر نظر کتاب ’’ نگارشاتِ راشد‘‘ کی ورق گردانی کرتے ہوئے مختلف مقامات پر بنظر تعمق توجہ کی جس کو پڑھ کر انتہائی مسرّت ہوئی کہ حافظ محمد اکرم راشدؔنے انتہائی محنت، لگن اور خدمتِ خلق کے جذبہ سے سرشار ہو کر عوام النّاس کے لیے بالعموم اور طلباء کے لیے بالخصوص مقالات کے مجموعہ کو’’ نگارشات راشد‘‘ کے عنوان سے مُدّون کیا۔ جس کی عصرِ حاضر میں بہت ضرورت ہے ۔ اِن تقریروں اور تحریروں کے مجموعہ سے طلباء کو مضمون اور تقریر کے تیار کرنے میں کوئی دقت پیش نہ آئے گی۔ موصوف نے اپنی اِن تحریروں کے ذریعے ترغیبی انداز اختیار کرتے ہوئے دینی نقطۂ نظر سے بھی شائقین مطالعہ کی راہنمائی کی ہے ۔ یہ طلباء کے لیے ایک انمول تحفہ ہے ۔ تحریر میں جامعیت، اختصار ، مناسبت ، روانی اور مقفّع و مسجّع عبارتیں موصوف کی اِس فن سے آشنائی پر دَال ہیں ۔ ؎ اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ!
یہ گزارشاتِ راشد
یہ سفارشاتِ راشد
حکمت کا ہیں خزینہ
یہ نگارشاتِ راشد
امین بجاہ سید المرسلین
پروفیسر اکرام تائب
سابق صدر شعبہ (ادبیات اردو)
گورنمنٹ پوسٹ گریجو ایٹ کالج ،عارفوالا

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...