Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

نگارشات راشد: سکول ، کالج اور مدارس کے طلبا و طالبات کے لیے انمول مضامین |
حسنِ ادب
نگارشات راشد: سکول ، کالج اور مدارس کے طلبا و طالبات کے لیے انمول مضامین

تقریظ سوئم
Authors

ARI Id

1689956699836_56117622

Access

Open/Free Access

Pages

14

تقریظ سوئم
بسم اللہ الرحمن الرحیم
نحمدہ ونصلی علی رسولہِ الکریم

مُوصوف ایک علمی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ دینی علوم کے حوالے سے ان کے بزرگوں کی خدمات اظہر من الشمس ہیں ۔اِن کی کتاب ــ ’’ نگارشاتِ راشد‘‘ ایک علمی خزانہ ہے اِس میں طلباء و طالبات کے لیے متعدد مضامین شامل کی گئی ہیں۔ جو اپنی نظیرآپ ہیں حافظ محمد اکرم راشدؔ نے دیگر کتب اور مضامین سے خوشہ چینی کی بجائے فی البدیہہ مواد پیش کرنے کی مساعی جمیلہ کی ہے ۔ اِ ن کی تحریر میں چاشنی اور ندرت ہے۔ اِن کے مضامین جو’’ نگارشاتِ راشد ‘‘کے نام سے زیورِ طباعت سے مرصعّ ومزیّن ہو رہے ہیں عام قاری کے لیے بالعموم اور طلباء و طالبات کے لیے بالخصوص ممدو معاون ثابت ہوں گے۔ ادارہ کے مقابلہ جات ہوں یا ضلعی اور ڈویژن لیول کے مقابلہ جات ’’ نگارشاتِ راشد‘‘ میں شامل شدہ مضامین کفایت کریں گے ۔ یہ طلباء کے لیے نعمت مترقبہ سے کم نہ ہے ۔ موصوف کا ادبی دنیا میں ایک نام ہے اِ ن کو دیکھ کر متقدمین ادباء کی یاد تازہ ہو جاتی ہے ۔ دورانِ ملازمت بھی ادبی پروگرام کے حوالے سے محکمہ تعلیم میں اِن کی تحریریں محو گردش رہی ہیں ۔ اور انعام و اکرام کی حقدار گردانی گئی ہیں۔
اللہ تعالیٰ اِن کو مزید ایسے شاہ پارے پیش کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔
رانا محمد اظہر خاں
چیف ایگزیکٹو آفیسر (ایجوکیشن)
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھار ٹی ، رحیم یار خاں

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...