Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

نگارشات راشد: سکول ، کالج اور مدارس کے طلبا و طالبات کے لیے انمول مضامین |
حسنِ ادب
نگارشات راشد: سکول ، کالج اور مدارس کے طلبا و طالبات کے لیے انمول مضامین

نگارشاتِ راشد پر ایک طائرانہ نظر
Authors

ARI Id

1689956699836_56117623

Access

Open/Free Access

Pages

15

نگارشاتِ راشد پر ایک طائرانہ نظر

محترم حافظ اکرم راشدؔ کی ایک کتاب ’’نگارشاتِ راشد‘‘ پر کچھ لکھنا مجھ جیسے اردو کے ادنیٰ طالب علم کے لیے ایسا ہی ہے جیسے سورج کو چراغ دکھا نا ہے ۔ راشد کے موضوعات کی حد مقرر کرنا ناممکن ہے ۔ وسیع مطالعے کے بعد کشید کیا ہوا مضامین کا یہ مجموعہ قاری کے لیے بہترین تحفہ ہے ۔ جس میں وہ دنیا کے ساتھ ساتھ دین کے مسائل کو بھی سمجھ سکتا ہے۔ راشد نے اسلام ، وطن، انسانیت ، اخلاقیات ، صحت، تعلیم ، سماج، معیشت اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے موضوعات کوقلم بند کیا ہے ۔
اسلام کے حوالے سے کئی مضامین جن میں ’’ پیارے نبیصلی اللہ علیہ و آلہٖ وسلمکی پیاری باتیں ‘‘ اور ’’میلادُ النبیصلی اللہ علیہ و آلہٖ وسلم ‘‘ کے علاوہ کئی ایسے مضمون لکھے ہیں جن میں صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ اجمعین کی مبارک زندگیوں سے متعلق اہم واقعات بیان کیے ہیں ۔ تعلیم و تربیت کے حوالے سے ان کے مضامین حوالے کی چیز ہیں ۔ انھوں نے تعلیم کی اہمیت و افادیت کے حوالے سے کئی مضامین قلم بند کئے ہیں جن میں علم کی روح تک پہنچنے کے لیے افکار واضح کیے ہیں۔ اسی طرح ان کے مضامین اخلاقیات ، صحت اور جدید سائنس کے حوالے سے بھی اردو کا نایاب سرمایہ ہیں ۔ ان مضامین کو پڑھ کر اور ان پر عمل کر کے معاشرے میں عزت و وقار کے ساتھ زندگی گزاری جا سکتی ہے ۔
حافظ محمد اکرم راشدؔ ایک اچھے اور سچے مسلمان اور پاکستانی ہیں جن کے دل میں مسلمانوں کی اصلاح اور ہمدردی کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے ۔ جس کا واضح ثبوت ان کی کتاب ’’ نگارشاتِ راشد‘‘ ہے۔ یہ کتاب بھٹکے ہوئے انسان کے لیے ایک مشعل راہ ثابت ہو سکتی ہے اور وہ دین اوردنیا کے حوالے سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے ۔
اللہ یار ثاقب
ساہیوال

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...