Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

نگارشات راشد: سکول ، کالج اور مدارس کے طلبا و طالبات کے لیے انمول مضامین |
حسنِ ادب
نگارشات راشد: سکول ، کالج اور مدارس کے طلبا و طالبات کے لیے انمول مضامین

’’نگارشاتِ راشد‘‘ اور صاحب ِ کتاب
Authors

ARI Id

1689956699836_56117624

Access

Open/Free Access

Pages

16

’’نگارشاتِ راشد‘‘ اور صاحبِ کتاب
حافظ محمد اکرم راشدؔ سے میرے دیرینہ اور دیر پا تعلقات ہیں ، یہ ایک علمی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ اِن کے بزرگوں کے دینِ اسلام کے میدان میں لگائے ہوئے شجر سایہ دار مسحور کن ماحول پیش کر رہے ہیں اور تشنگانِ علم کی پیاس بجھانے کے لیے دورانِ سفر طلباء کے راستے میں آنے والی جہالت اور کم علمی کی تپش اور دھوپ کو رفع کرنے میں مثالی کردار ادا کر رہے ہیں ۔ میں نے صرف کتاب اور صاحبِ کتاب کے بارے میں چند سطور ضبط تحریر میں لانے کے لیے اپنے قلم کو اذنِ خرام دینا ہے ۔موصوف قلم کے میدان کے شاہسوار ہیں ، ندائے حق کی ادارت ہو، منظور العارفین کی تدوین ہو ، یا منظورالعارفین ٹرسٹ کا قیام ہو، موصوف پیش پیش نظر آتے ہیں ،آپ ہمارے ادارے منظور العارفین ٹرسٹ کے ساتھ قلب و اذہان کی جملہ قویٰ کے ساتھ وابستہ رہے ہیں ۔ مُرور ایّام کے ساتھ پیرانہ سالی اور ضعف کا شکار ہو کر کچھ عرصہ سے گوشہ نشین ہیں تاہم تحریر سے عشق کی حد تک لگائو کی بنا پر کوئی نہ کوئی شاہ پارہ تخلیق کرتے رہتے ہیں ۔ آپ کالم نویس ہونے کے ساتھ ساتھ ایک عظیم خوش نویس بھی ہیں عارفوالااور اس کے مضافات میں خطاطی کے حوالے سے ان کا ایک نام ہے ۔ دنیوی اور دینی تعلیم کے امتزاج کے حامل ہیں اور اپنی ایک شناخت رکھتے ہیں ۔ سرکاری ادارہ میں رئیس مدرسہ کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں ۔
مذہبی خدمات کے حوالے سے اِن کی خدمات مہر نیم روز کی طرح واضح ہیں ۔ مرکزی جامع مسجد -N بلاک عارفوالا کی امامت اور خطابت کے فرائض بحسن و خوبی سر انجام دے رہے ہیں۔صاحب ورع اور تقویٰ ہونا اِن کی شخصیت کا ایک اہم جزو ہے ، علاقے کے اہم جرائد اور اخبارات میں ان کے مقالات زیور طباعت سے مزیّن اور مرصع ہو چکے ہیں ۔ مسلک حق اہلِ سنت سے ان کی وابستگی اور قلبی لگائو اِ ن کا طُرّہ امتیاز ہے ۔ جیّد عالم دین ہیں تنظیم المدارس کے امتحان میں ممتاز مع اشرف کے ساتھ واضح کامیابی کے بعد بہائو الدین زکریا یونیورسٹی ملتان سے ایم ۔اے عربی میں طلائی تمغہ (گولڈ میڈل) حاصل کر کے پاکپتن میں بالعموم اور عارفوالا میںبالخصوص فضائے علم و معرفت میں اپنے طائر خوش الحان کو محو پرواز کرچکے ہیںجو باشندگانِ علاقہ کے لیے ایک فخر کی بات ہے ۔
’’نگا رشاتِ راشد‘‘ آپ کے ان مضامین کا مجموعہ ہے جو انہوں نے وقتاً فوقتاً طلباء کے لئے تحریر کیے ہیں ۔مختلف موضوعات پر مشتمل یہ مجموعہ عوام النّاس کے لیے او ر طلباء و طالبات کے لئے بالخصوص ایک نعمتِ غیر مترقبہ سے کم نہ ہے۔ آپ نے تقریر اور تحریر کے شائق طلبا ء کے لیے یاد گار تحریں ’’نگارشاتِ راشد‘‘ کی صورت میں مرتب کی ہیں۔ اِن میں طلباء وطالبات کے لیے نہ صرف وہ مقابلہ کے میدان کے لیے مواد فراہم کر رہے ہیں بلکہ دینی حوالے سے اِن نونہالانِ وطن کی تربیّت بھی ملحوظِ خاطر ہے ۔ یہ مضامین مختلف اوقات میں مختلف موضوعات پر انعقاد پذیر مقابلہ جات میں مختلف پوزیشن حاصل کر چکے ہیں ۔ یہ مقالات جو ’’نگارشاتِ راشد‘‘ کے نام سے موسوم ہیں تمام کے تمام طبع زاد ہیں ۔ اور ان میں اصلاح معاشرہ کی بھی کوشش کی گئی ہے۔ اِس کے علی الرغم کتاب کی صورت میں اتنے مضامین کا یکجا مجلّد ہونا محال نہیں تو نا ممکن ضرور ہے ۔ الفاظ کی بناوٹ ، تراکیب کا استعمال ، مقفعّ مسجع عبارتیں اور استعارہ کا استعمال موصوف کی اِس فن میں مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ راقم اِن کے اس فن سے عرصہ دراز سے واقف ہے ، کیونکہ ہمارا لڑکپن، عالمِ شباب ، اور اب عالمِ پیری بھی اکٹھا گزر رہا ہے ۔ اور ان کا شمار معاصرین خوش خصال میں ہو تا ہے ۔
’’نگارشاتِ راشد‘‘ طلباء و طالبات کے لئے ایک انمول تحفہ ہے ، اس کا مطالعہ طلباء کو دیگر کتب سے مقالات کے حوالے سے ان شا ء اللہ العزیز بے نیاز کر دے گااوراِن کا یہ تحریری کام اِن کے نام کو بھی زندہ رکھے گا۔ اِن کے لئے نیک جذبات کا اظہار کرتے ہوئے دست بدعا ہوں کہ اِن کے زورِ قلم میں اللہ تعالیٰ اور روانی عطا فرمائے۔
=اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ=
سید خلیل الرحمٰن شاہ بخاری
امیرِ اہلسنت (پنجاب) پاکستان

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...