Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

نگارشات راشد: سکول ، کالج اور مدارس کے طلبا و طالبات کے لیے انمول مضامین |
حسنِ ادب
نگارشات راشد: سکول ، کالج اور مدارس کے طلبا و طالبات کے لیے انمول مضامین

صراطِ مستقیم
ARI Id

1689956699836_56117646

Access

Open/Free Access

Pages

78

صراط مستقیم
ہم جب نماز اد کرنے کے لیے کھڑے ہوتے ہیں۔ فرض ادا کرنے ہوں ، وترادا کرنے ہوں ،نفل ادا کرنے ہوں ، واجب کی ادائیگی ہورہی ہے یا سنن ادا کرنے کی غرض سے حالت قیام میں سجدہ کی جگہ پر نظر جما کرمحوعبادت ہوں۔ ہر حال میں اور ہر رکعت میں باہوش وحوا س اہد ناالصراط المستقیم کی تکرار کرتے ہیں ، اس کے معنی یہ ہیں کہ ’’ اے اللہ ہمیں سیدھے رستے کی طرف ہدایت فرما‘‘ پابند صوم وصلوۃ شخص دن میں اڑتالیس مرتبہ بہ صدائے عجز و نیاز بلند کرتا ہے، اللہ تعالیٰ کے سامنے دعا کرتا ہے، ہر کلمہ گو شخص خواہ رنگ میں ،نسل میں ، نسب میں، حسب میں اختلاف ہی کیوں نہ رکھتا ہو طلب راہ راست میں برابر ہوتا ہے۔
اسلام دین فطرت ہے۔ یہ اپنے ماننے والے کے لیے ہر میدان میں ترقی وعروج کے دروازے وا کر دیتا ہے۔ اس کی تعلیمات پرعمل پیرا شخص صحت مند معاشرے کے ماتھے کا جھومر ہوتا ہے، ایساکبھی نہیں ہوتا کہ اللہ تعالیٰ سے دست سوال دراز کرنے والا شخص دراز قامت ہو ، کثیر الوجود ہو، کثیر العیال ہو، انعام و کرام سے نواز دیا جائے اور کوتاہ قد،نحیف، او ر قلیل العیال شخص بارگاہ ایزدی میں دست بدعا ہو اور وہ نامراد واپس لوٹ آئے۔ اللہ تعالیٰ کی رحمت ،نعمت اور انعام و کرام کے دروازے ہر ایک کے لئے ہیں۔
لیکن حصول رحمت ایزدی کے لیے سلیقہ مند ہونا انتہائی ناگزیر ہے اور سلیقہ بجز حُبِّ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہٖ وسلم نہیں آ سکتا۔ کیونکہ اطاعت ِمصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہٖ وسلم ہی اطاعتِ الٰہی ہے’’ جس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہٖ وسلم کی اطاعت کی اس نے اللہ تعالیٰ کی اطاعت کی‘‘ مناصب ِجلیلہ پر فائز ہونے کے لیے حُبِّ مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہٖ وسلمم کو اپنا اوڑھنا اور بچھونا بنانا ہوگا ، ز بانی دعوؤں کو خیر باد کہہ کر عملی زندگی کی طرف قدم بڑھانا ہوگا۔ دوران عبادت تو طلب صراطِ مستقیم کی ہوعملی زندگی میں اور دنیاوی امور کی انجام دہی کے دوران متضاد رویے اختیار کئے جائیں۔ یہ ایک انسان اور بالخصوص مسلمان کو زیب نہیں دیتے۔ صراطِ مستقیم پر چل کر ہی دین و دنیا کو سنوارا جا سکتا ہے ۔

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...