Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

نگارشات راشد: سکول ، کالج اور مدارس کے طلبا و طالبات کے لیے انمول مضامین |
حسنِ ادب
نگارشات راشد: سکول ، کالج اور مدارس کے طلبا و طالبات کے لیے انمول مضامین

ملکی وسائل اور ان کا استعمال
ARI Id

1689956699836_56117661

Access

Open/Free Access

Pages

111

ملکی وسائل اور ان کا استعمال
دنیا کے تمام ممالک اپنے اپنے وسائل رکھتے ہیں اور ان وسائل کے صحیح استعمال سے ان کے باشندگان کی گاڑی شاہراہِ حیات پر رواں دواں ہے۔ ہر ایک کے وسائل مختلف ہیں اور ہر ملک ان وسائل کا استعمال مختلف انداز میں کرتا ہے۔
پاکستان بھی ان وسائل سے مالامال ہے اور اللہ تعالیٰ نے ان گراں قیمت وسائل سے پاکستان کی سرزمین کو بھر پور کر رکھا ہے۔ کسی ملک کی ترقی کا راز اپنے وسائل سے آشنائی ہے اور مزید برآں یہ کہ اپنے وسائل کا صحیح استعمال ہے۔ ہمارے پاس اللہ تعالیٰ نے تیل، کوئلہ، لوہا اور نمک کی صورت میں معدنی وسائل کا ذ خیر و فراہم کیا ہوا ہے، اسی طرح قدرتی گیس بھی موجود ہے لیکن ان سے کما حقہ فائدہ صرف اسی طور پر اٹھایا جاسکتا ہے کہ ان کا استعمال سائنسی بنیادوں پر ہو، ان کے استعمال میں شعوری اور فکری قویٰ کو بروئے کار لایا جائے۔
سائنسی بنیادوں پر اس کا استعمال کرنے سے ان کی افادیت بڑھ جاتی ہے، ان کی فراہم کردہ سہولتوں میں متعدد اضافہ ہو جاتا ہے۔ تیل کا اگر صحیح استعمال کریں گے۔ اس سے وسیلہ قدرتی کی افادیت سے کما حقہٗ فائدہ اٹھائیںگے تو اس سے ملک کی خوشحالی میں اضافہ ہوگا۔ ملک میں چلنے والے کارخانے اپنی پیداوار میں اضافہ کریں گے، انسان کی مجموعی پوزیشن بحال ہوگی۔ اس کی عظمت رفتہ عود کر آئے گی۔
قدرتی وسائل سے مالامال قوم جب اس کا استعمال سیکھ جاتی ہے تو پھر اس کا شمار ترقی یافتہ اقوام میں ہونا شروع ہو جا تا ہے۔ اس کے بچے، نوجوان اور بوڑھے ایک مثالی کردار ادا کرتے ہیں، بعض وسائل ایسے ہوتے ہیں جو زمین کے اندر ہوتے ہیں اور بعض وسائل ایسے ہوتے ہیں جو زمین کے اوپر فصلوں اور جنگلات کی صورت میں ہوتے ہیں۔ ان وسائل کا صحیح استعمال ہی اقوام کی زندگی میں انقلاب لاتا ہے۔ اور ان وسائل کا صحیح استعمال ان عظیم لوگوں کے ہاتھوں سرانجام پاتا ہے جو خداداد صلاحیتوں کے زیور سے مرصعّ ہوتے ہیں اور خداداد صلاحیتوں سے ہمارے لوگ اس عظیم منصب کے کبھی اہل نہیں ہوئے۔
قدرتی وسائل خواہ وُہ معدنی وسائل کی صورت میں ہوں یافصلوں اور جنگلات کی صورت میںان کا صحیح استعمال ہی اصل میں زندگی ہے، اگر ان کا صحیح استعمال نہ کیا جائے ، تساہل اور غفلت میں وقت گزار دیا جائے۔ صحیح مشینری استعمال نہ کی جائے اور مشینری کے استعمال کے اصول و ضوابط سے آگاہی حاصل نہ کی جائے تو گویا یہ وسائل کا صحیح استعمال نہ ہے اور پھر ان وسائل کی ناقدری بھی ہے۔ اور جب کسی نعمت کی ناقدری کی جاتی ہے تو پھر وُہ نعمتیں زیادہ دیر تک پاس نہیں رہتیں اور یہ انعامات انسان سے ہمیشہ کے لیے روٹھ جاتے ہیں۔ یہ ہم پر اللہ تعالیٰ کا خاص کرم ہے کہ ہم پر وسائل کی صورت میں انعامات الہیہ کی بہتات ہے۔
دنیا کے اندر جتنے ممالک بھی موجود ہیں ان کی ترقی ، ان کی عظمت، ان کے استحکام کا راز اپنے اپنے وسائل کے صحیح استعمال میں مضمر ہے۔ وہ قوم ترقی کے زینے طے کرنے کے لیے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کرتی جس کے ضمیر میں کی صلاحیت موجود ہو، جس طرح اعضائے جسمانی کے غلط استعمال سے جسم انسانی میں اضمحلال پیدا ہو جاتا ہے۔ اسی طرح وسائل کے غلط استعمال سے معاشرہ، قوم ، ریاست اور ملک عضو معطل ہوکر رہ جاتا ہے پھر جس کے نصیب میں حیات بخش خون کے قطروں کی روانی نہیں ہوتی متعفن اور سٹرانڈ زدہ مسموم ہو ااس کا مقدر بن جاتی ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...