Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

نگارشات راشد: سکول ، کالج اور مدارس کے طلبا و طالبات کے لیے انمول مضامین |
حسنِ ادب
نگارشات راشد: سکول ، کالج اور مدارس کے طلبا و طالبات کے لیے انمول مضامین

شہید کی جوموت ہے وُہ قوم کی حیات ہے
ARI Id

1689956699836_56117673

Access

Open/Free Access

Pages

139

شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے
زندگی تو گزر جاتی ہے، جو زندہ ہے اُس نے بالآ خرسفرآخرت کرنا ہے، جو سانس لے رہا ہے اُس نے جان، جان آفریں کے سپرد کرنی ہے، کوئی بستر مرگ پر ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مر جاتا ہے، کوئی کسی ڈوبنے والے کو سہارا دیتے ہوئے خودلہروں کے سپرد ہو جا تا ہے۔ کوئی مزمّن بیماری کا شکار ہو کر حکیموں اور ڈاکٹروں کے نسخے استعمال کرتے ہوئے داعی اجل کو لبیک کہہ دیتا ہے۔ کوئی راہزن کے ہتھے چڑھ کر اپنے بچوں کو یتیم اور اپنی زوجہ کو بیوہ کر جاتا ہے۔ لیکن قابلِ صد افتخار ہیں وہ لوگ جو ملک و ملت کی خاطر سرحدوں کی حفاظت کرتے ہوئے دشمنوں کی توپوں کا نشانہ بنتے ہیں اور جامِ شہادت نوش کر لیتے ہیں۔شہید کوقرآنِ پاک میں بھی زندہ فرمایا گیا ہے بلکہ یہاں تک فرمانِ باری تعالیٰ ہے کہ انہیں مردہ گمان بھی نہ کرو، خودتو زندہ ہیں ہی لیکن موت کا ظاہری لبادہ اوڑھ کر اور نظروں سے دائمی اوجھل ہو کر قوم و ملت کو حیات ِنو کی نوید سنا جاتے ہیں ، شہید کی زندگی قوم کی حیات ہے۔ شہید بحثیت مجاہد سرحدوں کی حفاظت کرتا ہے، سرحدوں پر پہرہ دیتاہے، اقوام خوابِ خرگوش کے مزے لے رہی ہوتی ہے اور شہید توپوں کی گھن گرج میں رات کی ساعتیں گزار رہا ہوتا ہے۔ شہادت ایک زیور ہے، جس کے زیب تن کرنے سے جسمانی خدوخال کے علاوہ روحانی نکھار بھی آجاتا ہے۔ شہید اپنی قوم کے عروج میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔
قوم اس وقت اپنے مستقبل کی درخشندگی کے لیے مستعد ہوتی ہے جب وہ ذہنی طور پر آسودہ ہو، فکری اعتبار سے توانا ہو اور اس قسم کے ماحول کی تشکیل کے لیے شہید کا وجود جز و لاینفک ہے، جس قوم کی سرحدوں کی حفاظت عظیم لوگوں کے ہاتھ میں ہوتی ہے۔ اس قوم کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں، اس قوم کے میدان آباد ہوتے ہیں ، اس قوم کے کھیت و کھلیان سونا اگلتے ہیں ، اس قوم کے افراد معاشرے کے ماتھے کا جھومر ہوتے ہیں ۔تو پھر ہم کیوں نہ کہیں کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔
حیاتِ چند روزہ بھی حیاتِ جاوداں نکلی
کسی کے کام آئی جو متاعِ عارضی کب تھی

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...