Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

نگارشات راشد: سکول ، کالج اور مدارس کے طلبا و طالبات کے لیے انمول مضامین |
حسنِ ادب
نگارشات راشد: سکول ، کالج اور مدارس کے طلبا و طالبات کے لیے انمول مضامین

نوجوانوں کا اخلاقی بحران
ARI Id

1689956699836_56117676

Access

Open/Free Access

Pages

146

نوجوانوں کا اخلاقی بحران
مثل مشہور ہے کہ جوانی دیوانی ہوتی ہے، عمر کا یہ حصہ عالم شباب گردانا جاتا ہے اور اسی حصے میں کئی نشیب و فراز آتے ہیں ، اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ زندگی عجب انداز میں دکھائی دیتی ہے۔ آنکھوں میں نشیلا پن ہوتا ہے ، اعضاء بدن مضبوط ہو چکے ہوتے ہیں اور جملہ کار ہائے زیست میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ ہوتا ہے، اور اسی طرح یہ عالم شباب گزر جاتا ہے۔
قابل صد تحسین وہ نو جوان ہے جو اپنی جوانی کو اسلامی اصولوں کے مطابق گزارنے کا آرزو مند ہوتا ہے، اور اس طرح اس کے ایّام حیات گزرتے جاتے ہیں اور ماضی کی نظر ہوتے جاتے ہیں۔ اسلامی اصولوں کے مطابق زندگی گزارنے والا شخص معاشرے کے ماتھے کا جھومر ہوتا ہے، قوم اس پر ناز کرتی ہے، اہل خانہ اس پر فخر کرتے ہیں۔ اور اس کے برعکس دوسرا قوم کے لیے باعث عار ہوتا ہے۔
نوجوانوں کو اخلاقی گراوٹ کا شکار اس کی ہم نشینی کرتی ہے، برے اور مذموم لوگوں کا ماحول اس کی عادات کو خراب کرتا ہے، برے دوست اس کی زندگی کو اجیرن بنادیتے ہیں۔ ہر اخلاقی برائی ، اخلاقی عیب ، اس کی عادت ثانیہ بن جاتے ہیں۔ زندگی کی رعنائیاں دم توڑ جاتی ہیں، دلفریبیاں عنقا ہو جاتی ہیں اور یوں وہ برے لوگوں کی صحبت سے برابن جا تا ہے۔
صحبت صالح ترا صالح کند
صحبت طالع ترا طالع کند
جوانی میں جونوجوان توبہ کرتا ہے تو جہاں اس کی زندگی سنورتی ہے وہاں اس کی آخرت بھی سنور جاتی ہے۔ اس کا اٹھنا بیٹھنا معیاری ہو جا تا ہے اور اس کی گفت و شنید جداگانہ ہوتی ہے۔ اور اسلامی اصول اسے دیگر غیر مہذب لوگوںکے ساتھ میل جول سے دور رکھتے ہیں۔ اور اس عمر میں توبہ کرنے سے میدان حشر میں رسوائی سے بچ جا تا ہے اور وہ اس بات کا مصداق ہوجا تا ہے۔
در جوانی توبہ کردن شیوۂ پیغمبری
وقت پیری گرگ ِظالم می شود پرہیز گار
نوجوان میں جو اخلاقی بحران پایا جاتا ہے اس کے سبب ’’برے دوستوں کی صحبت، نشہ کی عادت، دین سے دوری ، میڈیا کا وجود، موبائل کا غلط استعمال، والدین سے لا پرواہی ، اساتذہ کی تربیتی غفلت ، پرنٹ میڈیا کے اشتہارات، الیکٹرانک میڈیا میں عریانی، یہ تمام اسباب ہیں جن کی بدولت نوجوان اخلاقی بحران کا شکار ہوتے ہیں۔ ان کی طرف توجہ دی جائے تو یہ طوفان تھم سکتا ہے۔
جدھر دیکھیں اُدھر عُریاں نظر آتی ہیں تصویریں
نہیں یہ تو نہیں اقبال کے خوابوں کی تعبیریں

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...