Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

سیرتِ سرورِؐعالم: پر اعتراضاتِ مستشرقین کے جوابات |
حسنِ ادب
سیرتِ سرورِؐعالم: پر اعتراضاتِ مستشرقین کے جوابات

حضرت خدیجہؓ
ARI Id

1689956726155_56117739

Access

Open/Free Access

Pages

۳۳۸

حضرت خدیجہ
خدیجۃ الکبریٰؓ کی شادیاں : حضرت خدیجہ ؓکے والد خویلد عرب کے مشہور تاجر تھے ۔ قریش میں نامور تھے ان کی وفات کے بعد خدیجہؓ نے ان کے تجارتی کاروبا ر کو سنبھالا دیا اور اسے وسعت دی ۔ عفت و پاک دامنی کے سبب خدیجہ طاہرہ کے لقب سے جانی پہچانی جاتی تھیں ۔ ان کی پہلی شادی عتیق بن عائذ مخزومی سے ہوئی ‘ ان میں سے دو اولادیں ہوئیں ۔ ایک لڑکا عبداللہ بن عتیق اور ایک لڑکی ہند بنت عتیق ۔ خدیجہ کے شوہر عتیق کا انتقال ہوا ۔ اس کے بعد خدیجہ کی دوسری شادی ابو ہالہ بن زرارہ تمیمی سے ہوئی ۔ ان سے ہالہ ‘ طاہراور ہند پیدا ہوئے ‘ یہ تینوں بھائی صحابی تھے ۔ ( رحمۃ اللعالمین ۔۱۴۴۔ ۲ ) وہ مزید لکھتے ہیں کہ بعض سیرت نگاروں نے خدیجہ کا پہلا نکاح ابو ہالہ بن زرارہ سے ہوا تھا ‘ لکھا ہے ‘ اس بات میں مورخین کا اختلاف ہے ۔ ’’ قتادہ ‘‘ نے عتیق کا پہلا نکاح بتایا ہے اور جرجانی نے ابو ہالہ کا ۔ صاحب الاسیتعاب نے بھی جرجانی کے قول کو صحیح کہا ہے ۔ میں (سلمان) نے قتادہ کے قول؛ کو اس لیے پسند کیا ہے کہ صاحب الا ستیعاب نے ہند کو ربیب رسول اللہ لکھا ہے اور یہ تب ہی ہو سکتا ہے کہ ابو ہالہ کے بعد نبی مکرم ﷺ کا نکاح ہوا ہو ( حوالہ بالا )
دونوں شوہروں کا انتقال ہوا ‘ بعد ازاں قریش کے سرداروں نے انہیں نکاح کرنے کے پیغامات بھیجے مگر خدیجہؓ نے سب پیغامات ٹھکرا دیئے لیکن آپ کے پیغام کو بہ دل و جان قبول کیا۔ نکاح کے پیغام کو قبول کرنے کی وجہ ابن اسحاق یوں بیان کرتے ہیں جو خود خدیجہؓ کے الفاظ میں یہ ہے ’’ انی قدر رغبت فیک لحسن خلقک و صدق حدیثک ‘‘ یعنی میں نے آپ کے اچھے اخلاق اور آپ کی سچائی کی وجہ سے آپ کو پسند کیا ۔ ‘‘
آپ نے اس رشتہ کو اپنے چچا ابو طالب اور خاندان کے بڑے لوگوں کے سامنے رکھا ‘ اس سے کسی کو انکار نہ تھا نیز اس سے پہلے دونوں خاندانوں میں رشتہ داری کا رشتہ قائم تھا ۔ وہ اس طرح کہ آپ ﷺ کی پھوپھی حضرت صفیہؓ ‘ عوام بن خویلد،خدیجہؓ کے بھائی کے نکاح میں تھیں ۔ خدیجہ ؓنے صفیہ ؓسے آپ کے حال احوال معلوم کیے ۔ دوسری جانب تجارتی قافلہ کی واپسی پر میسرہ کی زبانی وہ حالات سنے جو تجارتی سفر کے دوران پیش آئے تھے ۔ اس پر خدیجہ نے اپنی سہیلی نفیسہ بنت امیہ کے ذریعے حضور ﷺ کی خدمت میں نکاح کا پیغام بھیجا ۔ آپ نے اسے شرف قبولیت بخشا ۔

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...