Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > اُردو صوت شناسی > برادر محمد حسنین عسکری کی شان دار کاوش

اُردو صوت شناسی |
حسنِ ادب
اُردو صوت شناسی

برادر محمد حسنین عسکری کی شان دار کاوش
Authors

ARI Id

1689956854451_56117888

Access

Open/Free Access

برادر محمد حسنین عسکری کی شان دار کاوش

بحثیتِ انسان اِن کے بارے میں بہت کچھ سُنالیکن بعد از ملاقات بل کہ پے در پے ملاقاتوں نے ان کے اندر چھپی ہوئی لاتعداد جہتیں  مجھ پر آشکار کر دیں۔ موصوف ہنس مکھ ، مخلص اور با کردار شخصیت کے مالک ہیں ۔اور یہ مبالغہ نہ ہوگا کہ بہت  اچھے تحقیق و تخلیق کار بھی ہیں۔یہ تو بظاہران کی ذات سے متعلق چند باتیں ہیں لیکن اگر  ذاتِ گرامی کا مکمل احاطہ کرنا مقصود ہوتو ان کی کتاب "اردو صوت شناسی"کے ساتھ "کردارِ حسنینیؑ " بھی رقم کرنا پڑےگا۔ اللہ پاک محترم عمرِ خضر عطا فرمائے۔

ان کا مقالہ برائے ایم فل اردو اب کتابی شکل میں منظرِ عام پرآ نے کے لیے مچل رہا ہے۔تحریر عمدہ،تحقیق لاجواب اور اگر صوتیات پر حوالہ جات سے متعلق کوئی کتاب آنے والے دنوں میں مارکیٹ میں دستیاب ہوگی تو وہ جناب حسنین عسکری ایم فل اردو کی "اردو صوت شناسی"ہو گی۔بی۔اے، ایم۔اے،ایم۔فل اور پی۔ایچ ۔ڈی کی سطح پر حوالہ جات کے لیے ایک گراں قدر اضافہ ہے۔مزید کتب بھی منظرِ عام پر آئیں گی جو موصوف کی علمیت ظاہر کریں گی۔ اللہ پاک موصوف کی علمیت میں اسی طرح،اردو ادب جو کہ فی زمانہ نظر انداز ہو رہا ہے کی خدمت کا فریضة  بجا لاتے رہیں۔امین ۔

دعا گو

پروفیسر اعجاز علی صفدر

ایم فل اردو (لسانیات)

                                                                             سیال کوٹ

 

 

Loading...
Table of Contents of Book
Chapters/HeadingsAuthor(s)PagesInfo
Loading...
Chapters/HeadingsAuthor(s)PagesInfo
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...