Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

قرآن مجید کا استفہامی اسلوب: تدبر قرآن، ضیاء القرآن، معارف القرآن اور تفہیم القرآن کا تجزیاتی مطالعہ |
Asian Research Index
قرآن مجید کا استفہامی اسلوب: تدبر قرآن، ضیاء القرآن، معارف القرآن اور تفہیم القرآن کا تجزیاتی مطالعہ

مقدمہ
ARI Id

1695203136242_56118234

Access

Open/Free Access

Pages

ج‌

الحمد لله رب العالمين والصلوة والسلام على رسوله الكريم اما بعد: اللہ تعالیٰ کی سب سے بڑی نعمت یہ ہے کہ ہمیں اسلام سے نوازا جو دین فطرت ہے ایک ہمہ گیر اور مکمل دین ہے علم و اخلاق کا دین ہے ہر زمان و مکان کے لیے موزوں و مناسب دین ہے آسانی و رحمت کا دین ہے قرآن ہی اسلام ہے قرآن مجید اللہ رب ذوالجلال کا پاک کلام ہے جسے اس نے اپنے محبوب پیغمبر سید کائناتﷺ پر نازل فرمایا یوں تو اللہ تعالیٰ نے امام الانبیاء رحمۃ للعالمین حضرت محمدﷺ کو بہت سے معجزات عطا فرمائے تھے مگر ان میں سے ایک سب سے عظیم ، ابدی، دائمی، لافانی اور سرمدی معجزہ قرآن مجید ہے ۔قرآن مجید کی تلاوت اور معانی و مفاہیم کو سمجھنے کے لیے اور سمجھانے کے لیے تدبر و تفکر افضل ترین عبادت ہے بلکہ دین و عبادت کی تمام ترعمارت قرآن مجید کی ہی اساس پر استوار ہے قرآن مجید میں احکام بھی ہیں شرائع بھی، امثال بھی ہیں اور مواعظ و تاریخ بھی، نہ امور دین سے متعلق کوئی ایسی چیز ہے جس کی قرآن مجید میں توضیح و تبیین نہ کر دی گئی ہو اور نہ نظامِ کائنات سے متعلق کوئی ایسی بات ہے جس کی قرآن حکیم میں وضاحت و صراحت نہ کر دی گئی ہو مسلمانوں نے بھی قرآن مجید کے ساتھ اپنے سینوں کو منور کیا اور اس کی تعلیمات کے مطابق عمل کیا اس کے بحر ذخائر میں غواصیوں کے بعد علوم و فنون کے ایسے لعل و جواہردنیا کے سامنے پیش کیے جس کی سابقہ ادیان و اقوام میں کوئی مثال نہیں ملتی۔
کسی نے تو لغات قرآن، تحریرکلمات، مخارج حروف قرآن پر بحث کی تو کسی نے عموم و خصوص، حقیقتا و مجاز، ظاہر و مجمل، محکم و مشتابہ، امرونہی اور ناسخ و منسوخ کے اعتبار سے قرآن پاک پر نگاہ دوڑائی تو کسی نے قرآن مجید سے تاریخ اور قصص و واقعات اخذ کر کے مرتب کر ڈالے۔ کسی نے حکم، امثال، مواعظ، وعدو وعید، مدت و معیاد، حشر و حساب اور جنت و جہنم کے تذکار پر خامہ فرسائی کی۔
آں کتابِ زندہ قرآنِ حکیم
حکمتِ او لایزال است و قدیم
قرآن کا مخاطب انسان ہے اور یہ اپنے مخاطب کو منفرد انداز سے خطاب کرتا ہے قرآن کا انسان کو سمجھانے کا طریقہ انمول ہے کبھی یہ امثال بیان کرتا ہے کبھی یہ قصص بیان کرتا ہے کبھی انذار بیان کرتا ہے تو کبھی خوشخبری سناتا ہے اس کا انداز کبھی بیانیہ ہے اور کبھی استفہامیہ! سوال بنیاد ہے گفتگو کا، اسرار و رموز کو کھولنے کا، سوال کبھی ترغیب کے لیے استعمال کیا جاتا ہے کبھی تجسس کے لیے، تخیل کے طور پر کبھی دلچسپی پیدا کرنے کے لیے کبھی سوچ کے معیار کو جانچنے کے لیے، کبھی حوصلہ افزائی کے لیے ، کبھی احکامات کو یقینی بنانے کے لیے بھی سوال کا استعمال کیا جاتا ہے معلومات کو دہرانے اور پائیدار بنانے کے لیے بھی، مخاطب کی ذہنی استعداد کو چیک کرنے کے لیے بھی، مشکلات کو آسان کرنے کے لیے رجحان اور رویہ سازی کے لیے بھی، غلطی کے ادراک، باطل کے ردّ اور استحسان کا جذبہ پیدا کرنے کے لیے بھی سوال کا استعمال کیا جاتا ہے اور یہ سارے مقاصد قرآن مجید میں بدرجہ اتم موجود ہیں۔ قرآن حکیم میں آیات استفہام ،نوعیت اور مقاصد کا منتخب تفاسیر کی روشنی میں تجزیاتی مطالعہ اس عنوان پر مجھے پی۔ایچ۔ڈی کی ڈگری حاصل کرنے کا اعزاز ملا۔ اس لئے اس موضوع میں میری دلچسپی بہت بڑھ گئی اور میں قرآن کی خدمت کر چاہتی تھی تو مجھے احساس ہوا کیوں نہ اس موضوع پر کتاب تحریر کی جائے تاکہ عوام الناس کو اللّٰہ تبارک وتعالیٰ کا قرآن مجید میں اپنے بندوں سے سوال کرنے کی حکمتوں اور مقاصد سے آگاہی فراہم ہو سکے چنانچہ زیر نظر کتاب میں قرآن مجید میں آیات استفہام کے اسلوب ان کی نوعیت، مقاصد اور حکمتوں کو زیر بحث لایا گیا یےاور ان کومنتخب تفاسیر کے تحت بیان کرنے کی ک سعی کی گئی ہے ۔میرے استاد محترم ڈاکٹر حافظ افتخار احمد کی سرپرستی اور رہنمائی سے یہ کتاب مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی۔ڈین فیکلٹی آف اسلامک لرننگ پروفیسرڈاکٹر شیخ شفیق الرحمٰن صاحب اور میرے استاد محترم ڈاکٹر ضیاء الرحمن ، ڈاکٹر سعید شیخ ، ڈاکٹر فدا حسین کی راہنمائی بھی ہر قدم پر میسر رہی۔ کتاب کی ایڈیٹنگ سے لے کر طباعت تک کے مراحل میں ڈاکٹر زوہیب احمد ( میرے کولیگ) کی رہنمائی میری معاون رہی۔ میرے والدین ، بہن ،بھائی، شوہر اور بچوں کا تعاون بھی مجھے اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں حاصل رہا۔میں دعا کرتی ہوں کہ اللّٰہ تعالیٰ اس کتاب کو نفع بخش اور فائدہ مند بنادے اور ہمیں درست روی اور اپنی توفیق سے نوازے۔ آمین
كام ميرا زندگی بھر خدمت قرآن ہو
فہم قرآں دے الہی نور عرفاں دے مجھے
والسلام
ڈاکٹر ماریہ اشرف ڈوگر

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...