Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

قرآن مجید کا استفہامی اسلوب: تدبر قرآن، ضیاء القرآن، معارف القرآن اور تفہیم القرآن کا تجزیاتی مطالعہ |
Asian Research Index
قرآن مجید کا استفہامی اسلوب: تدبر قرآن، ضیاء القرآن، معارف القرآن اور تفہیم القرآن کا تجزیاتی مطالعہ

تعارف
ARI Id

1695203136242_56118280

Access

Open/Free Access

Pages

45

سیدابوالاعلیٰ مودودیؒ ۲۵ ستمبر ۱۹۰۳ء کوحیدرآباد کے شہر اورنگ آباد ( محلی چپلی پورہ) میں پیداہوئے۔ آباؤاجداد کاوطن دہلی تھا ۔لیکن والد حیدرآباد دکن چلے آئے۔[[1]] آپ کاشجرہ نسب سلسلہ چشتیہ سے ملتا ہے۔ آپؒ ننھیال کی طرف سے ترکی الاصل ہیں ۔ددھیال کی طرف سے خواجہ قطب الدین مودودی چشتی کے نام سے منسوب ہوکر مودودی کہلائے ۔اس سلسلے سے ان کانام امام حسین ؓ تک جاپہنچتا ہے ۔آپؒ کی والدہ ماجدہ خواجہ ابومحمدچشتی کی ہمشیرہ اورخواجہ ابواحمد ابدال چشتیؒ کی دختر نیک اختر تھیں ۔[[2]]

مولانا مودودیؒ کے آباؤ اجداد نے نویں صدی میں ہجرت کی اورہندوستان آئے۔ پہلے پہل کرنال کے قریب قصبہ براس میں مقیم ہوئے ،یہ زمانہ سکندر لودھی کاتھا۔وہاں سے مغل بادشاہ شاہ عالم کے زمانے میں دہلی چلے گئے ۔ ان کےخاندان نے خاندان مغلوں کی خدمت کی اورخاص طورپر آخری مغل تاجدار بہادر شاہ ظفر کے دربارمیں بھی رسائی حاصل کی ۔ جنگ آزادی ۱۸۵۷ء کے نتیجہ کے طورپر سلطنت مغلیہ کے زوال کے ساتھ ہی مودودی کے خاندان کی حیثیت کوبھی شدید نقصان پہنچا۔[[3]]

مولانا مودودیؒ کے والدسید احمدحسن تھے جوپیشہ کے اعتبارسے وکیل تھے۔ چونکہ مذہبی گھرانے سے تعلق تھا اس لئے انھوں نے وکالت کاپیشہ ترک کردیا کہ یہ ان کے خیال میں جائز پیشہ نہ تھا ۔مولانا مودودی تیرہ برس کے تھے تووالد پرفالج کاحملہ ہوا اوروہ ۴سال بعد ۱۹۲۰ء میں وفات پاگئے ۔[[4]]



[[1]]         اردو انسائیکلوپیڈیا ، فیروزسنز ،لاہور، ۱۸۹۴ء، ص ۹۶۰

[[2]]          سلیم منصور، خالدجمیل احمدرانا ،تذکرہ سیدمودودی ،ادارہ معارف اسلامی ، لاہور ،۲۰۰۵ء، ص۷۔

[[3]]         شامی، مجیب الرحمن، ایک صدی کا انسان ابو الاعلیٰ مودودی، کالم نوائے وقت، ۳۰ ستمبر ۲۰۱۸ء۔

[[4]]         مودودی، سید ابو الاعلیٰ، آئین تفہیم القرآن ، تعمیرِ انسانیت ،لاہور ، ۱۹۵۱ء، ص۱۸۲

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...