Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

قرآن مجید کا استفہامی اسلوب: تدبر قرآن، ضیاء القرآن، معارف القرآن اور تفہیم القرآن کا تجزیاتی مطالعہ |
Asian Research Index
قرآن مجید کا استفہامی اسلوب: تدبر قرآن، ضیاء القرآن، معارف القرآن اور تفہیم القرآن کا تجزیاتی مطالعہ

مولانا مودودی ؒ کیلئےقیدوبند کی صعوبتیں
ARI Id

1695203136242_56118290

Access

Open/Free Access

Pages

50

مولانا مودودی ؒ کو اپنے رفقاء سمیت اکتوبر ۱۹۴۸ء میں گرفتارکیا گیا۔آپ کونہ صرف گرفتار کیا گیا بلکہ آپ کی جماعت کے اخبارات " کوثر" ،" جہاں نو" اورروزنامہ " تسنیم " بھی بند کردیےگئے۔ اس وقت حکمران طبقہ پر استعماری غلبہ تھا ۔جبکہ مولانا مودودیؒ کاکہنا تھاکہ پاکستان کے قیام کااصل مقصد اسلامی نظام کاقیام ہے ۔ آپ پرجہادکشمیر کے مخالف ہونے کاالزام لگایا گیا ۔اپنی پہلی قید وبند کی صعوبت کاذکر مولانا نے اس طرح کیاہے :

"میں نے اپنی پہلی نظربندی میں لکھنے پڑھنے کا خاصا کام کیا ۔مسئلہ ملکیت زمین مرتب کی ۔ تفہیم کا مقدمہ لکھا۔حدیث کی کتاب ابوداؤد کاانڈکس تیارکیا۔کتاب" سود" اور"اسلام اورجدید معاشی نظریات" بھی وہیں مکمل کیں ۔ خداکاشکر ہے کہ میراوہاں ایک دن بھی ضائع نہیں ہوا " ۔[[1]]

مولانا مودودی ؒ کی سزا پر پوری دنیا سراپا احتجاج تھی۔لیکن مولانا مودودی ؒ فوجی عدالت کے فیصلے سے بالکل بھی نہ گھبرائے۔ مولانا ؒ نے اپنے ساتھیوں کو سزا کے خلاف رحم کی اپیل نہ کرنے دی۔مولانا نے فرمایا:

" نہیں ہرگز نہیں ! میں نہیں چاہتا کہ میری طرف سے یامیرے خاندان کے کسی فرد کی طرف سے یاخود جماعت کی طرف سے کوئی رحم کی درخواست پیش کی جائے" [[1]]

مولانا نے اپنے بیٹے عمر فاروق کو تسلی دی اور گھبرانے سے منع فرمایا۔ مولانا نے سزا کے خلاف کوئی اپیل دائر نہیں کی مولاناؒ کا کہنا تھا کہ اگر میں ظالم حکمرانوں کے سامنے دب گیا تو پھر ملک سے انصاف ختم ہوجائے گا ۔

آخر کار حکومت نے خود ہی سزائے موت کو ۱۴ سال کی قید میں تبدیل کردیا۔ جیل سے رہائی کے بعد مولانا مودودی ؒ نے دین کے کام کو آگے بڑھایا ۔

اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ۱۹۵۳ میں ملک میں پہلی قادیانی سازش ہوئی ۔ مسلمانان پاکستان قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دلوانا چاہتے تھے۔پاکستان میں مارشل لگا دیا گیا۔مولانا مودودی ؒ نے قادیانی مسئلہ کے نام سے ایک مختصر مگر جامع کتاب لکھی۔



[[1]]         www, jamaat . org



[[1]]         www, jamaat . org

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...