Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

قرآن مجید کا استفہامی اسلوب: تدبر قرآن، ضیاء القرآن، معارف القرآن اور تفہیم القرآن کا تجزیاتی مطالعہ |
Asian Research Index
قرآن مجید کا استفہامی اسلوب: تدبر قرآن، ضیاء القرآن، معارف القرآن اور تفہیم القرآن کا تجزیاتی مطالعہ

خلاصہ بحث
ARI Id

1695203136242_56118297

Access

Open/Free Access

Pages

89

اسلام میں عبادات انسانی فطرت کے عین مطابق ہیں، ہر بچہ فطرتِ سلیمہ پر پیدا ہوتا ہے اور اس طرح ہر انسان فطرتاً اپنے خالق کے وجود کے اقرار کی طرف مائل ہوتا ہے۔ اسی فطری جذبے کو پروان چڑھانے اور اسی روحانی پہلو کو جلا بخشنے کے لیے عبادات مقرر کی گئی ہیں تاکہ انسان اپنی روحانی پیاس بجھا سکے۔ اسلام نے عبادات مقرر کرتے ہوئے انسانی زندگی کے حالات کو پیشِ نظر رکھا ہے اسی لیے راہبوں کی طرف دنیا سے الگ تھلگ ہو کر عبادت خانوں میں بند ہونے کی اجازت نہیں دی۔ ہر عبادت کی صورت اور طریقِ ادائیگی دوسرے سے مختلف ہے۔اپنی زندگی کو اللہ تعالیٰ کی شریعت اور اس کی مرضی کے مطابق گزارنے کا نام عبادت ہے۔ انسان کے تمام اعمال خواہ وہ دنیوی مفادات کے حصول کے لیے ہی کیے جائیں عبادت بن جاتے ہیں بشرطیکہ ان سے رضائے الٰہی مقصود ہو۔ اس فصل میں عبادات سے متعلقہ آیاتِ استفہام بیان کی گئی ہیں اور جو ان میں پوشیدہ حکمت جس مقصد کے لئے سوال کیے گئے ہیں اس کی وضاحت کی گئی ہے جو کہ درج ذیل ہیں:

عبادت تمام ظاہری اور باطنی اقوال اقوال و اعمال کو شامل ہے جنہیں اللہ تبارک و تعالیٰ پسند فرماتے ہیں اور اللہ تعالی ان سے راضی ہوتے ہیں عبادت ان تمام چیزوں سے بیزاری کا نام ہے جو اللہ تعالی کی رضا اور اللہ تعالی کی پسند کے خلاف ہو اور عبادت کے معنی ہیں کہ اللہ کی رضا کے لئے انتہائی عاجزی اور خشوع کا اظہار کرنا ، اللہ تعالی سے محبت کی یہ نشانی ہیں ہیں کہ انسان وہی چیز پسند کرے جو اللہ تبارک و تعالیٰ نے حکم دیا ہے اور اس چیز سے عداوت و نفرت رکھے جسے اللہ تبارک و تعالی ناپسند فرماتے ہیں، اس طرح انسان اللہ کے احکامات کی پیروی کرے گا اور جن چیزوں سے اللہ تبارک وتعالی نے منع فرمایا ہے ان سے اجتناب کرے گا۔

اس فصل میں عبادات کے بارے میں آیات استفہام جو کہ عبادات کے ضمن میں وارد ہوئی ہیں ان کو تفسیر تفہیم القرآن کی روشنی میں بیان کیا گیا ہے جو کہ درج ذیل ہیں۔سورۃ النساء آیت نمبر ۷۷،سورۃ الاعراف آیت نمبر ۱۷۲ ،سورة مریم آیت نمبر ۶۵ سورة طہ آیت نمبر ۸۳،۸۴،۸۵،۸۹،سورۃ الانبیاء آیت نمبر ۶۷، سورۃ الحج آیت نمبر ۱۸ ، سورۃ الانشراح آیت نمبر۱۔

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...