Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

نقش فریادی جولائی تا ستمبر 2022 |
پنجاب لٹریری فورم
نقش فریادی جولائی تا ستمبر 2022

غزل
Authors

ARI Id

1695778069724_56118362

Access

Open/Free Access

Pages

۱۰۹

 

تو بنا کے پھر سے بگاڑ دے،مجھے چاک  سے نہ اُتارنا
تری چوبِ چاک کی گردشیں مِرے آب و گِل میں اُتر گئیں
تِری اُنگلیاں مِرے جسم میں یونہی لمس بن کے گڑی رہیں
مجھے رکتا دیکھ کے کرب میں کہیں وہ بھی رقص نہ چھوڑ دے
تِرا زعمِ فن بھی عزیز ہے، بڑے شوق سے تُو سنوار لے
تِرے"سنگِ چاک" پہ نرم ہے مِری خاکِ نم، اِسے چُھوتا رہ
مجھے گوندھنے میں جو گُم ہوئے تِرے ہاتھ، اِن کا بدل کہاں
تِرا گیلا ہاتھ جو ہٹ گیا مِرے بھیگے بھیگے وجود سے

 

رہوں کوزہ گر ترے سامنے، مجھے چاک سے نہ اُتارنا
مِرے پاؤں ڈوری سے کاٹ کے مجھے چاک سے نہ اُتارنا
کفِ کوزہ گر مِری مان لے، مجھے چاک سے نہ اُتارنا
کسی گردباد کے سامنے، مجھے چاک سے نہ اُتارنا
مِرے پیچ و خم، مِرے زاویے، مجھے چاک سے نہ اُتارنا
کسی ایک شکل میں ڈھال کے، مجھے چاک سے نہ اُتارنا
کبھی دستِ غیر کے واسطے، مجھے چاک سے نہ اتارنا
مجھے ڈھانپ لینا ہے آگ نے، مجھے چاک سے نہ اتارنا

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...