Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

نقش فریادی اکتوبر تا دسمبر 2022 |
پنجاب لٹریری فورم
نقش فریادی اکتوبر تا دسمبر 2022

آن لائن لیکچر
Authors

ARI Id

1695781004291_56118394

Access

Open/Free Access

آن لائن لیکچر

شاہد اشرف

گزشتہ ایک برس کے دوران میں کووڈ کی وجہ سے آن لائن لیکچر دیتے ہوئے وہ کئی تجربات سے گزرا۔ پہلے پہل وہ اپنے دھیان میں لیکچر دیتا رہا۔ کچھ دنوں بعد اسے کیمرہ آف ہونے کے باوجود سٹوڈنٹس کی موجودگی اور عدم موجودگی کا اندازہ ہونے لگا۔ کبھی کبھی وہ کسی طالب علم کی موجودگی کی تصدیق کے لیے سوال بھی پوچھ لیتا تھا اور اس کا اندازہ درست نکلتا تھا۔ آہستہ آہستہ اسے مکمل ادراک ہونے لگا کہ کیمرہ آف ہونے کے باوجود کون سٹوڈنٹ موجود ہے اور کون لنک جوائن کرنے کے بعد سو گیا ہے ۔ ذہنی رابط برقی رابطے سے زیادہ موثر محسوس ہونے لگا۔ وہ کیمرہ آف ہونے کے باوجود دیکھنے پر قادر ہو گیا۔ کسی سٹوڈنٹ کا تصور کرتے ہی اس چہرے پر ہویدا اداسی ، بیزاری ، انہماک، دلچسپی اور نیم دلی سمیت دیگر کیفیات کا انکشاف ہونے لگتا تھا۔ وہ صرف غور سے آئی ڈی کی طرف دیکھتا اور سٹوڈنٹ کی ذہنی کیفیت ظاہر ہو جاتی۔ وہ مخاطب ہوئے بغیر کسی سٹوڈنٹ کی کیفیت پر رائے دیتا اور پھر متعلقہ سٹوڈنٹ کی حیرت کو انجوائے کرتا تھا۔ وہ دوران تدریس بہت سے تجربات سے گزرا ۔ اس کے دل میں ایک خیال زور پکڑنے لگا ۔ اس نے خیال کو جھٹکنے کی کوشش کی مگر ناکام رہا۔ اسی خیال کے زیرِ اثر ایک دن اس نے تمام سٹوڈنٹس کو کیمرے آن کرنے کا کہا ۔ سٹوڈنٹس اپنے اپنے کیمرے آن کر بیٹھ گئے ۔ وہ سب کو دیکھ سکتا تھا مگر اسی لمحے اسے شدید دھچکا لگا ۔ وہ کسی بھی سٹوڈنٹ کی کیفیت کو پڑھنے سے قاصر تھا ۔

 

 

 

 

 

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...