Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > نقش فریادی اکتوبر تا دسمبر 2022 > طبقاتی نظام میں ہوا کی تقسیم

نقش فریادی اکتوبر تا دسمبر 2022 |
پنجاب لٹریری فورم
نقش فریادی اکتوبر تا دسمبر 2022

طبقاتی نظام میں ہوا کی تقسیم
Authors

ARI Id

1695781004291_56118396

Access

Open/Free Access

طبقاتی نظام میں ہوا کی تقسیم

محمدجمیل اختر

درخت کم تھے، آبادی زیادہ اور ہوا اِس قدر آلودہ تھی کہ لوگ سانس لینے کی خاطر آکسیجن سلینڈر اپنے ساتھ رکھتے۔۔۔جگہ جگہ آکسیجن اسٹیشن بن گئے تھے جہاں لوگ لمبی قطاروں میں اپنی اپنی باری کا انتظار کرتے رہتے۔۔۔بڑی بڑی کمپنیاں دن رات اپنے اشتہارات تقسیم کرتی رہتیں کہ اگر اپنے پھیپھڑوں کو تندرست وتوانا رکھنا چاہتے ہیں تو اُن کی کمپنی کا آکسیجن سلینڈرحاصل کریں،اگرچہ فضا میں آکسیجن اب بھی موجود تھی لیکن اِن کمپنیوں نے جدید تحقیق سے یہ ثابت کر دیا تھا کہ اب بغیر آکسیجن ماسک کے سانس لینا زندگی کے لیے خطرہ ہے سو لوگ سانس لیتے ہوئے گھبرانے لگے۔

آکسیجن کی تقسیم میں بھی طبقاتی نظام رائج تھا، طاقتور کو زیادہ اور آسانی سے آکسیجن دستیاب تھی بلکہ اُنہیں کبھی بھی آکسیجن حاصل کرنے کی خاطر قطار میں نہ کھڑا ہونا پڑتا اور ابھی اُن کے گھروں کے سٹور روم میں کئی سلینڈر پڑے ہوتے کہ نئی کھیپ اُن کے دروازے پر پہنچ جاتی یہی وجہ تھی کہ اُن لوگوں نے کئی کئی سالوں کی ایڈوانس آکسیجن جمع کر رکھی تھی۔۔۔غریب لوگ اپنے پرانے سلینڈر ہاتھوں میں لیے قطار میں کھڑے رہتے، بہت سے لوگ دم گھٹنے کی وجہ جان کی بازی ہار جاتے۔۔اُن کے عزیز رشتہ دار سڑک بند کرکے احتجاج کرتے لیکن طاقتور طبقہ ہمیشہ یہی کہتا کہ ہمیں تمہارے دکھوں کا پوری طرح احساس ہے، جلد کوئی حل نکالتے ہیں، سڑک کھول دو۔۔۔سڑک کھل جاتی لیکن حل نہ نکلتا حتٰی کہ کوئی اور آدمی دم گھٹنے سے ہلاک ہو جاتا۔۔۔۔۔

Loading...
Table of Contents of Book
Showing 1 to 20 of 43 entries
Showing 1 to 20 of 43 entries
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...