Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

نقش فریادی اکتوبر تا دسمبر 2022 |
پنجاب لٹریری فورم
نقش فریادی اکتوبر تا دسمبر 2022

تیراک
Authors

ARI Id

1695781004291_56118397

Access

Open/Free Access

تیراک

وجیہہ ضمیر

پورا دن گزر گیا اور شام ہونے والی ہے۔ دریائی پانی کے بہاو پر شفق کے عکس کی چادر تن گئی ہے۔ بوڑھا ماہی گیر، جس کے ماتھے کی شکنیں مزید گہری اور ایک دوسرے کو کاٹنے لگ گئیں۔وہ تھکن کے احساس سے بڑبڑانے لگا۔"آج کا دن ہی کچھ منحوس تھا۔کوئی بڑی مچھلی ہاتھ نہ آئی"۔ بوڑھے ماہی گیر کا معاون، اٹھارہ برس کا کھلنڈرا جوان ہے۔جسےاس کی بوڑھی بیوہ ماں نے، مچھلیاں پکڑنے کے گر سیکھنے کےلیے اس کے پاس چھوڑ رکھا تھا۔یہ انتہائی جذباتی، متجسس اور ہر وقت اپنی ذات کے اندر بے تکے سوالوں کی ٹر ٹر لگائے رکھتا تھا۔ وہ ہر لمحہ کچھ نہ کچھ سوچتا ہی رہتا،خود ہی سوال اٹھاتا اور خود کو ہی جواب دے کر مطمن کر دیتا۔ لیکن پچھلے کچھ عرصے سے خدا کا منطقہ اس کے ذہن میں یوں اٹک گیا جیسے گلے میں ہڈی پھنس جاتی ہے۔سارا دن یہ سوال مسلسل پوچھ پوچھ کر اس نے اپنے استاد کا سر کھا لیا۔استاد اسے بےوقوف لڑکا سمجھتے ہوئے کئی طرح سے ٹالتا رہا۔ لڑکے نے آخری بار پوچھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ذرا تیکھے پن سے کہا:

"استاد! اب بتاو ہی دو، یہ خدا کس بلا کا نام ہے؟"

استاد نے جال سمیٹے اور تیوری چڑھاتے ہوئے، اسے دیکھا اور بولا۔"بکو مت، یہ کیا بکواس کر رہے ہو سنو ۔ خدا نظر نہیں آتا، لیکن رحم و کرم سے بھرپور اور انسان سے محبت کرتا ہے۔" لڑکے کے ذہن میں اٹکا یہ معاملہ جیسے سلجھ گیا ہو۔ وہ پہلے زیر لب مسکرایا، پھر ہنسا، پھر قہقہے لگانے شروع کر دیے اور رواں گہرے پانی میں چھلانگ لگا دی۔ شاید اس نے یہ سوچا ہو گا کہ مجھے بھی نظر نہیں آ    اچھا تو سنو ! خدا بہت مہربان ہے ، استاد نے بات کو مختصر کرتے ہوئے کہا  اس کے علاؤہ ؟ لڑکے نے مزید پوچھا  اس کے علاؤہ خدا انسانوں کی مدد کرتا ہے ظالم انسانوں کی طرح ظلم نہیں کرتا ، بیوہ اور لاچار عورتوں کی داد رسی کرتا ہے اس کے علاؤہ اس کو موت نہیں ہے وہ امر ہے امر ۔۔۔ استاد نے علمیت جھاڑتے ہوئی کہا  لڑکے نے ہاتھ سے کنکریاں دریا میں پھینکنا بند کر دیں اور وادیوں میں  چیخ کر بولا  " اے پربت کے پہاڑوں ، اے افق کی آغوش میں سونے والے سورج اور تھرتھرا دینے والی ہوا گواہ رہنا میں خدا ہوں ، میں خد ہوں ، اور اس نے دریا میں چھلانگ لگا دی.

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...