Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

نقش فریادی اکتوبر تا دسمبر 2022 |
پنجاب لٹریری فورم
نقش فریادی اکتوبر تا دسمبر 2022

۔نظم (مشینیں )
Authors

ARI Id

1695781004291_56118419

Access

Open/Free Access

نظمیں

مشینیں ---نوید ملک

 

"سلیبس مکمل جو کروا سکیں ایسی نایاب رنگیں مشینیں

 کہاں  بِک رہی ہیں؟

وہ  رنگیں مشینیں

جو ذہنوں میں کھِلتے گلستاں کو بے رنگ کر دیں

جو "بستوں" میں ویرانی بھر دیں

جو خوابوں پہ ہر امتحاں کا نتیجہ بکھریں

تھکاوٹ انڈیلیں

مشینیں کہ جن سے

لبوں پر سرکتے سوالوں کو باندھیں

قلم سے ہمکتے خیالوں کو باندھیں

 سحر کی جبیں سے چھلکتے اجالوں کو باندھیں

مشینیں کہ جن سے

اڑانیں کُترنے میں آسانیاں ہوں

نگاہیں کچلنے میں آسانیاں ہوں

تجسس نگلنے میں آسانیاں ہوں

کہاں ہیں؟

 مشینیں !

جو آنکھوں کےپیڑوں یہ دولت کے آرے چلائیں

سرابوں، عذابوں کی "بٹ بٹ" سے کانوں کے جنگل جلائیں

جو گوندھیں کئی جگنوؤں کو ، کئی سورجوں کو

تمدن کے ملبے سے ڈھونڈیں خزائیں

دھڑکتے ہوئے عکس سارے بجھائیں

بصارت پہ دستک نہ کوئی اگائیں

"کلاسوں" میں قبریں سجائیں

جو یونانی مٹی سے تیار ہر  ایک پیکر کو روندیں

کھلونے بنائیں

جو سُقراطی پنچھی بہت چہچہاتے  ہیں ان کی

ہواؤں سے چہکار ساری مٹائیں

ابھرتی ہوئی جنبشوں  پر غضب آندھیوں کا گرائیں

مشینیں !

جو بس نوکری کی مشینیں بنائیں

کہاں ہیں؟

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...