Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > نقش فریادی اکتوبر تا دسمبر 2022 > ۔نعمان سلیم کی انگریزی نظم کا ترجمہ

نقش فریادی اکتوبر تا دسمبر 2022 |
پنجاب لٹریری فورم
نقش فریادی اکتوبر تا دسمبر 2022

۔نعمان سلیم کی انگریزی نظم کا ترجمہ
Authors

ARI Id

1695781004291_56118421

Access

Open/Free Access

نعمان سلیم  کی انگریزی نظم کا ترجمہ ۔۔۔عنبرین خان

 

شبِ تیرہ کی سیاہی کے چند خاموش،

بے رنگ، دودھیا لمحوں میں

خوابیدہ رہے ہم تم

یہاں آؤ

گھڑی بھر کو

تم اپنی سرخ ہتھیلی کو کھڑکی پر ٹکا کے

دھند کے اس پار،

افق سے بھی پرے دیکھو

سنو!

سرگوشیاں چلتی ہواؤں کی

یہ موسم، جان و دل کے زخم بوسیدہ، پرانے سب،

ہرے کرنے کا موسم ہے

وہ دیکھو!

دور اوپر آسماں کی وسعتوں میں

سرمئی گہرائیاں ہم کو بلاتی ہیں

چلو آؤ!

کہ ہم بانہوں میں بانہیں ڈال کر

آغاز کرتے ہیں، نئی اک بےکراں

نیلی، بنفشی سی مسافت کا

کہ ہر حد سے پرے

ہم نور کی پرواز کرتے ہیں

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...