Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

نقش فریادی جنوری تا مارچ 2023 |
پنجاب لٹریری فورم
نقش فریادی جنوری تا مارچ 2023

نعت
Authors

ARI Id

1695781782714_56118423

Access

Open/Free Access

نعت

تجمل حسین تجمل قادری

وادیءِ سرورِ ﷺلَولاک میں گُم ہو جاؤں
مَیں مدینے کی حسِیں خاک میں گُم ہو جاؤں
کاش سرکار ﷺکے نعلَین کا ذرّہ ہوکر
مُسکراتے ہوئے اَفلاک میں گُم ہو جاؤں
اے خدا اِتنا بڑھا دے تُو مِرا رزقِ سُخَن
راحتِ قَلب کی خوراک میں گُم ہو جاؤں
حرف مِدحَت کے اُترتے ہیں مِرے سِینے میں
جب کبھی دیدہءِ نَمناک میں گُم ہو جاؤں
آج ہوجائے عطا مقطعِ انوار کوئی
آج پھر مطلعِ اِدراک میں گُم ہو جاؤں
اِس قدر تُونے تراشے ہیں خدوخالِ حیات
دِل یہ کرتا ہے تِرے چاک میں گُم ہو جاؤں
جب تلک وَصل کی راحت نہ میسّر آئے
کیوں نہ پھر ہِجر کی پوشاک میں گُم ہو جاؤں
اَب تو بَس ایک ہی خواہش ہے تجّمُل میری
مدحتِ پَنجتنِ پاک میں گُم ہو جاؤں

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...