Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

نقش فریادی جنوری تا مارچ 2023 |
پنجاب لٹریری فورم
نقش فریادی جنوری تا مارچ 2023

١۔فرحت شکور
ARI Id

1695781782714_56118442

Access

Open/Free Access

Pages

102

غزل ۔۔۔فرحت شکور

 

کوئی شکوہ نہیں ہے ہم کو اپنی بے نوائی سے
ملے ہیں حوصلے کیا کیا تمہاری بے وفائی سے
تمہاری بے نیازی نے جنوں کو پختگی بخشی
ہزاروں لطف پائے ہم نے تیری کج ادائی سے
یہ تنہائی یہ رسوائی تو ہے انجام چاہت کا
بھلا ہم مر نہ جائیں گے ذرا سی جگ ہنسائی سے
وہ جس نے جرمِ اُلفت کی سزا میں فرقتیں بخشی
اُسے کہنا کوئی مرتا نہیں دردِ جدائی سے
ہزاروں خواب ٹھکرا کر یہ کس کے راستے دیکھے
کوئی پوچھے مری آنکھوں کی بجھتی روشنائی سے
تمہاری یاد کے قید و قفس میں زندگی گزری
رہے محروم ہم تیرے خیالوں کی رہائی سے
یہ ممکن تھا وہ میرے شعر سن کر واہ واہ کرتا
اگر اس شوخ کو فرصت جو ملتی خود ستائی سے
وہ اپنی سلطنت کا ہی خدا ہوگا ، اسے کہنا
نہ دیکھے ہم فقیروں کو ادائے کبریائی سے
ہزاروں راہزنوں سے بچ کے جو پہنچے تھے منزل پر
انہیں یاروں نے لوٹا ہے فریبِ پارسائی سے
یہی شیوہ ہے اپنا تو بھلائی کر ، برائی سے
عوض پھولوں کے ہم نے تو ہمیشہ زخم کھائے ہیں
میرے رہوار سے جو زندگی بھر طے نہ ہو پایا
ہے کیسا فاصلہ اس ہاتھ کا میری کلائی سے
خزاؤں نے بسیرا یوں کیا ہے گلشنِ جاں میں
رہے محروم جیون بھر گلوں کی آشنائی سے
کبھی دھرتی پھٹی نہ ہی کبھی وہ آسماں لرزا
امیرِ شہر کیوں جاگے غریبوں کی دھائی سے
تیرے حصے کی خوشیوں سے بھری ہیں جھولیاں کتنی
کئی سر ڈھک گئے فرحتؔ تمہاری بے ردائی سے

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...