Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

نقش فریادی جنوری تا مارچ 2023 |
پنجاب لٹریری فورم
نقش فریادی جنوری تا مارچ 2023

2۔ڈاکٹر شفیق آصف
ARI Id

1695781782714_56118443

Access

Open/Free Access

Pages

103

غزل ۔۔۔ڈاکٹر  شفیق آصف

 

محبت کی کرشمہ سازیاں آواز  دیتی  ہیں
تری یادوں کی الہڑ شوخیاں آواز دیتی ہیں
ذرا سی دیر میں موسم بدلنے کا زمانہ  ہے
ہوا کے بازوئوں کی چوڑیاں آواز دیتی ہیں
مسافر لوٹنا چاہو  تو  لمحوں میں  پلٹ  جاؤ
تمہیں ساحل پہ ٹھہری کشتیاں آواز دیتی ہیں
خزاں کے خوف سے سہمے پرندو لوٹ بھی آئو
تمہیں  پھر  لہلہاتی  ٹہنیاں  آواز  دیتی  ہیں
میں جب بھی شب کے دامن پر کوئی سورج اگاتا ہوں
تری سوچوں کی گہری بدلیاں آواز دیتی ہیں
چلے جاتے ہیں  ہم  اپنا  لہو ایندھن  بنانے  کو
دھواں دیتی ہوئی جب چمنیاں آواز دیتی ہیں
ذرا سی دیر کو کچھ شادماں لمحے عطا کر دو
ذرا  سننا  غموں  کی  تلخیاں  آواز  دیتی  ہیں
شفیق احباب اکثر یاد آتے ہیں ہمیں اب  بھی
ہوا  کے ساتھ  بجتی  تالیاں  آواز  دیتی  ہیں

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...