Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > نقش فریادی جنوری تا مارچ 2023 > 3۔ڈاکٹر انوار علی انوار

نقش فریادی جنوری تا مارچ 2023 |
پنجاب لٹریری فورم
نقش فریادی جنوری تا مارچ 2023

3۔ڈاکٹر انوار علی انوار
ARI Id

1695781782714_56118444

Access

Open/Free Access

Pages

104

غزل ۔۔۔ڈاکٹر انوار علی انوار

 

شومئ قسمت ہے یا اک کھیل ہے تقدیر کا
رنگ اب مجھ سے نہیں ملتا میری تصویر کا
غرق ہوتا ہی رہا، برباد ہوتا ہی رہا
خواب جس نے بھی یہاں دیکھا کوئی تعمیر کا
مجھ سے بڑھ کر اس کو میری شاعری اچھی لگی
یہ کرشمہ دیکھ لے کوئی میری تحریر کا
اس نے جاکر اور ہی دنیا نئی آباد کی
مستقبل حصہ رہا ہے جو میری جاگیر کا
جس نے ذہنوں کو غلامی میں کیا تھا پختہ تر
منتشر میں نے کیا وہ سلسلہ زنجیر کا
ہائے دو راہے پہ میں آکے کھڑا ہی رہ گیا
خواب سے باغی تھا ہر اک راستہ تعبیر کا
میں نے انور راہ پر ڈالا نہیں اس شوخ کو
ہر گناہ اس کا تسلسل ہے میری تقصیر کا

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...